حکومت کو نئی امریکی پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہئے: رضا ربانی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے زور دیا ہے کہ وفاقی حکومت کو ’نئی امریکی پالیسی‘ کے حوالے سے پارلیمنٹ کو ’فوراً اعتماد میں لینا چاہیے‘، انہوں نے خاص طور پر نایاب معدنیات کی فروخت اور پسنی بندرگاہ کو واشنگٹن کو پیش کرنے کے مبینہ منصوبے کی میڈیا رپورٹس کا ذکر کیا۔ پریس ریلیز میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے عوام یا پارلیمنٹ کو امریکا کے ساتھ تعلقات کے نئے خد و خال کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ’عوام کو خارجہ پالیسی کی تفصیلات اور اس کی سمت کے بارے میں جاننے کا حق حاصل ہے، تاریخ میں امریکا کبھی بھی ایک قابلِ اعتماد دوست ثابت نہیں ہوا جس پر انحصار کیا جا سکے۔‘ امریکی کمپنی یو ایس سٹریٹیجک میٹلز کو قیمتی اور نایاب معدنیات کی فروخت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ’بدقسمتی‘ ہے کہ اس معاہدے کی تفصیلات میڈیا کے ذریعے سامنے آئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اس معاملے کے ’حقیقی فریق‘ صوبے ہیں، جنہیں مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے ذریعے اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔ رضا ربانی نے نشاندہی کی کہ ’وفاقی حکومت اس بات کا ادراک کرنے میں ناکام رہی ہے کہ آئینِ 1973ء کا آرٹیکل 172 نافذ العمل ہے، جس کے مطابق صوبوں کا معدنی وسائل میں 50 فیصد حصے کے مالک ہیں۔ رضا ربانی نے مزید کہا کہ بین الاقوامی میڈیا سے یہ جاننا ’تشویشناک‘ ہے کہ پسنی بندرگاہ واشنگٹن کو دینے پر غور کیا جا رہا ہے، یہ علاقائی تعلقات پر بہت سنگین اثرات ڈالے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کا سوشل میڈیا پر بیان
پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایتھلیٹ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی کامیابی پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا۔
انہوں نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز سے اپنی تھرو کے مناظر پر مشتمل مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Arshad Nadeem Olympian (@arshadnadeem29)
انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ الحمدللّٰہ، پاکستان کے لیے ایک اور طلائی تمغہ جیتنے پر شکر گزار ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا، ’سرجری کے بعد 100 فیصد فام میں واپس آنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں، لیکن جیت کی بھوک اب بھی باقی ہے۔ آنے والے ٹورنامنٹس میں مزید کامیابیاں ملیں گی، انشاء اللّٰہ!‘
واضح رہے کہ گزشتہ شب اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 83.05 کی لمبی تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
پاکستان سے صرف ارشد ندیم نے ہی نہیں بلکہ یاسر سلطان نے بھی ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے اپنی چھٹی باری میں 76.04 میٹر تھرو کرکے سلور میڈل جیتا۔