data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ’’حکومت تو مجبور ہے، لیکن پی ٹی آئی امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی؟‘‘۔

انہوں نے کہا کہ  فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف قوم کا مؤقف واضح ہے، لیکن سیاسی جماعتوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے عوام نے جس ولولے کے ساتھ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا، وہ قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے امریکا کے نام نہاد  ٹرمپ امن منصوبے کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ وہ ہمیشہ فلسطین اور حماس کے مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پر امریکی دباؤ نمایاں ہے، جو واشنگٹن کی پالیسیوں کے خلاف کوئی واضح مؤقف اختیار نہیں کر پا رہی، تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ اپوزیشن میں موجود پی ٹی آئی بھی امریکا کی کھلی مذمت کرنے اور حماس کی حمایت میں کوئی آواز نہیں اٹھا رہی۔  آخر پی ٹی آئی کس مصلحت کے تحت خاموش ہے؟

انہوں نے سیلاب متاثرین کی حالتِ زار پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں متاثرین کی بحالی کو سیاسی کھیل کا حصہ نہ بنائیں بلکہ اسے قومی فریضہ سمجھ کر ذمہ داریاں نبھائیں۔ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کی باہمی نورا کشتی کا نقصان براہِ راست متاثرین کو ہو رہا ہے جو اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔

لیاقت بلوچ نے اس موقع پر بلدیاتی نظام کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا تاکہ عوامی مسائل مقامی سطح پر حل ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کی نمائندہ تنظیموں کی بحالی وقت کی ضرورت ہے، کیونکہ اسٹوڈنٹس یونینز نوجوانوں کو منظم کرنے کا واحد جمہوری راستہ ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ پی ٹی آئی انہوں نے

پڑھیں:

کچھ شارکس روشنیاں خارج کیوں کرتی ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں ایسی بھی شارکس ہیں جو روشنی خارج کرتی ہیں۔ جی ہاں ایسی شارکس واقعی موجود ہیں جو اندھیرے سمندر میں چمکتی ہیں۔

ان شارکس کو Bioluminescent کہا جاتا ہے۔ یہ وہ شارکس ہیں جو اپنے جسم سے قدرتی روشنی خارج کرتی ہیں۔ یہ روشنی کیمیائی عمل (bioluminescence) کے ذریعے بنتی ہے۔
یعنی شارک کے جسم میں مخصوص خلیات "لائٹ" پیدا کرتے ہیں جنہیں photophores کہا جاتا ہے۔

یہ روشنی عام طور پر نیلے یا سبز رنگ کی ہوتی ہے جو اندھیرے گہرے سمندر میں دیکھی جا سکتی ہے اور مختلف وجوہات کے لیے استعمال ہوتی ہے (مثلاً خود کو چھپانے یا شکار کو لبھانے کے لیے)

ان میں سے کچھ شارک صرف 20 سے 30 سینٹی میٹر لمبی ہوتی ہے۔ اس کے پیٹ کے نیچے چھوٹے لائٹ خلیے ہوتے ہیں۔ یہ روشنی اسے نیچے سے دیکھنے والے شکاریوں سے "چھپنے" میں مدد دیتی ہے۔ یعنی سمندری پس منظر میں یہ شارک اپنی روشنی کی بدولت گھل مِل جاتی ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی روشنی دینے والی شارک تقریباً 6 فٹ لمبی ہوسکتی ہے۔ یہ پہلی بار 2021 میں نیوزی لینڈ کے پاس دریافت ہوئی تھی۔ یہ شارک نیلے رنگ کی مدھم روشنی خارج کرتی ہے۔

سائنسی تحقیق کے مطابق، یہ روشنی شاید خود کو چھپانے کے لیے، دوسرے ساتھیوں کو سگنل دینے کے لیے یا شکار کو اپنی جانب کھینچنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کچھ شارکس روشنیاں خارج کیوں کرتی ہیں؟
  • پی ٹی آئی امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی؟ لیاقت بلوچ
  • حکومت تو مجبور ہے، پی ٹی آئی امریکا کی مذمت اور حماس کی  حمایت کیوں نہیں کرتی؟ جماعت اسلامی
  • لاہور میں جماعت اسلامی کا غزہ مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
  • فلسطین تنازع کے حل کیلئے دو ریاستی فارمولہ قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمان
  • حماس نے غزہ امن پلان پر ذمہ دارانہ اور باوقار ردعمل دیا، حافظ نعیم الرحمٰن
  • غزہ جنگ بندی کے قریب ہیں، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: وزیراعظم
  • غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم
  • پولیس گردی کی مذمت، صحافیوں کے ساتھ ہیں: فضل الرحمن