خودمختار فلسطینی ریاست کے حامی ہیں‘ جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو‘پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251005-08-29
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خودمختار فلسطینی ریاست کا حامی ہے، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہوجیسا کہ بین الاقوامی قوانین اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس پیش رفت کو سراہتا ہے، جس کے نتیجے میں فوری جنگ بندی اور غزہ میں امن کی بحالی کا موقع فراہم ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف دوٹوک ہے کہ غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے خون کا بہاؤ روکا جائے، یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے، انسانی بنیادوں پر امداد کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو اور دیرپا امن کے لیے ایک بااعتماد سیاسی عمل کی راہ ہموار ہو۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اسرائیل سے غزہ پر فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ پاکستان غزہ میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتا ہے اور مخلصانہ امید رکھتا ہے کہ اس کے نتیجے میں پائیدار جنگ بندی اور ایک منصفانہ، جامع اور دیرپا امن قائم ہوگا‘پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ ان کی جائز جدوجہد میں بھرپور یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے تاکہ وہ اپنے ناقابلِ تنسیخ حق خودارادیت کو بروئے کار لا سکیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ پاکستان
پڑھیں:
پاکستان واضح طور پر اسرائیل کیجانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کی مذمت کرتا ہے؛ ترجمان دفتر خارجہ
سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان واضح طور پر اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کی مذمت کرتا ہے، یہ ایک اہم انسانی مشن اور عالمی یکجہتی و اخلاقی عزم کی علامت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کےمطابق اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ 16 ستمبر کو پاکستان نے 15 ممالک کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ بیان جاری کیا، اس بیان میں فلوٹیلا کی سکیورٹی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ فلوٹیلا میں موجود پاکستانی شہریوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود کی اولین ترجیح ہے۔
سکیورٹی سوپروائزر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، اس لیے ہم خطے میں اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ان کی فوری رہائی اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے ، پاکستان ان کی جلد اور محفوظ واپسی کے عزم کو دہراتا ہے ۔