وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ملائیشیا کے وزیر برائے ڈیجیٹل وائی بی توان گووبند سنگھ دیو سے کوالالمپور میں پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر تجارت اور ملائیشیائی وزیر برائے ڈیجیٹل نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے میں ڈیجیٹل تبدیلی کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں وزراء نے ای کامرس پلیٹ فارم کو وسعت دینے، سرحد پار ڈیجیٹل خدمات کی سہولت فراہم کرنے، سائبر سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور مصنوعی ذہانت اور جی فائیو انفراسٹرکچر جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزراء نے وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان کامیاب اور نتیجہ خیز ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن برائے آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس (پاشا) اور نیشنل ٹیک ایسوسی ایشن آف ملائیشیا (پی آئی کے او ایم) کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے دوران ہونے والے ایم او یو پر دستخط پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ڈیجیٹل روابط کو نمایاں طور پر مضبوط اور گہرا کریں گے۔

دونوں وزراء نے مشترکہ طور پر ٹیک کنیکٹ کانفرنس کا افتتاح بھی کیا اور ملائیشیا اور پاکستان کی سرکردہ اور ابھرتی ہوئی کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والے شرکا سے کلیدی خطابات بھی کیے۔

اس تقریب میں ایم ڈی ای سی، سائبر ویو، ملائیشیا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن، پی آئی کے او ایم جیسی ممتاز تنظیموں کے ساتھ ساتھ اے ڈبلیو ایس اور اوریکل کے نمائندے بھی شریک تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور ملائیشیا ملائیشیا کے کے درمیان

پڑھیں:

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ڈیجیٹل سیکٹر اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں نمایاں پیشرفت

سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی معاونت کے نتیجے میں ملک میں ڈیجیٹل سیکٹر، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔یہ بات وزیر برائے اطلاعاتِ ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں 43 سافٹ ویئر ٹیک پارکس، 400 سے زائد ٹیک کمپنیاں اور 85 انکیوبیٹرز شامل ہیں۔شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ ملک میں نئی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اسٹارٹ اپس اور ٹیک کمپنیاں امریکا، کینیڈا، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک میں بھی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر اطلاعات کی ایمبیسیڈر ایشیا سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر اطلاعات اور امبیسیڈر اسیاکا سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کا کنڈی کو نہ ہٹانے کا اشارہ، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر تبادلہ خیال
  • بھارت و افغانستان کا دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کا فیصلہ، کمرشل اتاشی مقرر کرنے کا اعلان
  • وزیراعظم سے شرجیل میمن کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ڈیجیٹل سیکٹر اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں نمایاں پیشرفت
  • برسلز: اسحٰق ڈار، نیٹو سیکریٹری جنرل ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
  • عطاء اللہ تارڑ سے سری لنکا کے نائب وزیرامور نوجوانان و کھیل کی ملاقات
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال