WE News:
2025-10-07@13:33:41 GMT

سونے کی قیمت میں آج بھی ہوشربا اضافہ، نیا ریکارڈ قائم

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

سونے کی قیمت میں آج بھی ہوشربا اضافہ، نیا ریکارڈ قائم

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس نے سونے کی فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 16 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح سے بھی اوپر پہنچ گیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 1500 روپے اضافے کے بعد 416778 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1285 روپے اضافے کے بعد 357319 روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 327554 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 15 ڈالر اضافے کے بعد 3955 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5400 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونا کی قیمت 4 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد ہو گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا سونے کی قیمت میں فی تولہ روپے کا کے بعد

پڑھیں:

بٹ کوائن کی قیمت ریکارڈ سطح پر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی بِٹ کوائن نے اتوار کے روز اپنی تاریخی بلند ترین سطح حاصل کر لی، جب اس کی قیمت تقریباً *2.8 فیصد اضافے کے بعد 1 لاکھ 25 ہزار 689 ڈالر تک جا پہنچی۔

اگست 2025 کے وسط میں بٹ کوائن کی قدر *1 لاکھ 24 ہزار 480 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچی تھی، جو اُس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے نرم ضوابط اور بڑے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث ممکن ہوئی تھی۔

یہ بٹ کوائن کی قیمت میں مسلسل آٹھویں روز اضافہ ہے، جس کا سبب امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی اور بٹ کوائن سے منسلک ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETFs) میں بڑھتی سرمایہ کاری بتائی جا رہی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق، بٹ کوائن کی اس تازہ اُڑان کے پیچھے امریکی شیئر مارکیٹ کی بہتری اور *ETFs میں سرمایہ کاروں کی نئی دلچسپی بنیادی عوامل ہیں۔

رواں سال اب تک بٹ کوائن کی قدر میں *30 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی وجہ واشنگٹن میں کرپٹو کرنسی کے لیے سازگار پالیسی ماحول کو قرار دیا جا رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اکتوبر کو عموماً بٹ کوائن کے لیے خوش قسمت مہینہ سمجھا جاتا ہے — جسے کرپٹو برادری میں “اپٹوبر (Uptober)”* کہا جاتا ہے — کیونکہ گزشتہ دس میں سے نو اکتوبرز میں اس کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، اور اس سال بھی یہی رجحان برقرار ہےـ

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • سونا عوام کی پہنچ سے دور، فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر
  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے کے ساتھ چاندی کو بھی پر لگ گئے
  • ہفتے کے پہلے ہی دن سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں آج بھی ہوشربا اضافہ، نرخ نئی بلندی پر پہنچ گئے
  • ملک میں سونے کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گی
  • پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5400 روپے کا بڑا اضافہ
  • بٹ کوائن کی قیمت ریکارڈ سطح پر