پنجاب کے معاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم بی بی ناراض ہو جائیں گی، میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے شہر کو حقوق ملیں، عوام کو الیکٹرک بس نہیں اپنے حالات بہتر چاہئیں، موجودہ حالات میں بیان دینے سے گریز کریں، لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے جو ممکن ہو وہ کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب کے معاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم بی بی ناراض ہو جائیں گی، مریم بی بی نے پانی کے مسئلے پر بات کی، کینال پر بات کی، موٹروے پنجاب میں بن گئی، کراچی میں موٹر وے نہیں بن پائی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے لیے 20 ارب روپے کا لالی پاپ ناکافی ہے، وزیراعظم کراچی کے لیے 2 سو ارب روپے بھی خرچ کریں تو وہ ناکافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ جسے شہر کا کچھ پتہ نہ ہو وہ اس کا فیصلہ کرے، مجھ میں اور عظمیٰ بخاری میں فرق ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام اس وقت تکلیف میں ہیں، ہمارا فرض ہے ان کی تکالیف دور کریں، سیلاب سے جنوبی پنجاب زیادہ متاثر ہوا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت کے آئی ایچ ڈی میں مفت ٹیسٹ کرنے جارہے ہیں، اسپتال میں دو ماہ میں فری لیبارٹری شروع کریں گے، دو ماہ میں کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں ٹیسٹ مفت ہوں گے، سابق گورنر نے ان اسپتالوں کو سندھ حکومت کے پاس جانے نہیں دیا۔ اِن کا کہنا تھا کہ پی آئی ڈی سی ایل کمپنی کا سربراہ کون ہے؟ کسی کو نہیں معلوم، پہلے کے آئی ڈی سی ایل سے ایس آئی ڈی سی ایل، اب پی آئی ڈی سی ایل کر دیا ہے، کراچی کے لیے آپ کمپنی بنا دیتے ہیں اس پر اعتراض ہے، پی آئی ڈی سی ایل لاہور پشاور میں کام نہیں کر رہی تو کراچی میں کیوں کام کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آئی ڈی سی ایل کراچی کے نے کہا کے لیے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔