---فائل فوٹو 

کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب کے معاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم بی بی ناراض ہو جائیں گی، مریم بی بی نے پانی کے مسئلے پر بات کی، کینال پر بات کی، موٹروے پنجاب میں بن گئی، کراچی میں موٹر وے نہیں بن پائی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے لیے 20 ارب روپے کا لالی پاپ ناکافی ہے، وزیراعظم کراچی کے لیے 2 سو ارب روپے بھی خرچ کریں تو وہ ناکافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ جسے شہر کا کچھ پتہ نہ ہو وہ اس کا فیصلہ کرے، مجھ میں اور عظمیٰ بخاری میں فرق ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام اس وقت تکلیف میں ہیں، ہمارا فرض ہے ان کی تکالیف دور کریں، سیلاب سے جنوبی پنجاب زیادہ متاثر ہوا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت کے آئی ایچ ڈی میں مفت ٹیسٹ کرنے جارہے ہیں، اسپتال میں دو ماہ میں فری لیبارٹری شروع کریں گے، دو ماہ میں کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں ٹیسٹ مفت ہوں گے، سابق گورنر نے ان اسپتالوں کو سندھ حکومت کے پاس جانے نہیں دیا۔

اِن کا کہنا تھا کہ پی آئی ڈی سی ایل کمپنی کا سربراہ کون ہے؟ کسی کو نہیں معلوم، پہلے کے آئی ڈی سی ایل سے ایس آئی ڈی سی ایل، اب پی آئی ڈی سی ایل کر دیا ہے، کراچی کے لیے آپ کمپنی بنا دیتے ہیں اس پر اعتراض ہے، پی آئی ڈی سی ایل لاہور پشاور میں کام نہیں کر رہی تو کراچی میں کیوں کام کرے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے شہر کو حقوق ملیں، عوام کو الیکٹرک بس نہیں اپنے حالات بہتر چاہئیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حالات میں بیان دینے سے گریز کریں، لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے جو ممکن ہو وہ کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: آئی ڈی سی ایل کراچی کے نے کہا کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر  اورکون ہوسکتا تھا، مریم نواز

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر  اورکون ہوسکتا تھا۔برطانیہ سے وطن  واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع  پر میڈیا سےگفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی قیادت پاک بھارت جنگ میں دکھائی، فیلڈ مارشل عاصم  منیر  سے زیادہ  اس کا حقدار  اور کوئی نہیں ہوسکتا تھا۔

 ججز کے استعفوں کے معاملے پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ  یہ ضمیرپہلےکیوں نہیں جاگےجب نوازشریف، مجھے اور دیگرکو غلط سزائیں ملیں، یہ سیاسی ضمیر ہیں، انصاف کے لیےکوئی قدم نہیں ہے، یہ مکافات عمل ہے، میں نےکسی سےکوئی انتقام نہیں لیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اکانومسٹ کی رپورٹ  سے پوری دنیا  آگاہ ہے، اس میں کون سی شک کی گنجائش ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوپ 30 میں پنجاب کے گراؤنڈ بریکنگ پروجیکٹس پیش کیے، اللہ تعالیٰ  بینظیربھٹو کے  درجات بلندکرے، میں مریم نواز ہوں میری یہی پہچان ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  اوورسیز پاکستانیوں کے قبضوں کے مسائل اب ہفتوں میں حل ہوں گے۔

وہ ہر اِک راستہ بگاڑیں گے۔۔۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بچے میری ریڈلائن، جنسی استحصال اور تشدد قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائےگی، مریم نواز کے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت احکامات
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • بھارت سے آلودہ ہوائیں لاہور میں داخل نہیں ہو رہیں‘ مریم اورنگزیب
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف
  • فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے،ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا ، مریم نواز
  • فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر  اورکون ہوسکتا تھا، مریم نواز
  • مکافات عمل ہے میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا،مریم نواز
  • بھارت سے آلودہ ہوائیں لاہور میں داخل نہیں ہو رہیں: مریم اورنگزیب
  • زرداری، بلاول  ایم کیو ایم کو کسی بھی معاملے میں اہمیت دینے کو تیار نہیں:فارو ق ستار ؎