گوگل کا نوجوانوں کے لیے کیریئر اسکالرشپ پروگرام، آئی ٹی اور ڈیجیٹل کورسز مفت
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
گوگل نے نوجوانوں کے لیے ’گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپ‘ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ جدید ہنر سیکھ کر عالمی سطح کے پروفیشنل سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے۔
اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق ہنر مند بنانا اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔
اسکالرشپ کے تحت کامیاب امیدواروں کو آئی ٹی سپورٹ، ڈیٹا اینالیٹکس، پروجیکٹ مینجمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سائبر سیکیورٹی اور یو ایکس ڈیزائن جیسے ہائی ڈیمانڈ کورسز میں مفت تربیت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر
تربیت کی مدت 6 ماہ ہوگی، جس کے بعد گوگل کی جانب سے باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ درخواست دینے کے لیے کسی سابق تجربے یا ڈگری کی شرط نہیں رکھی گئی، صرف سیکھنے کا جذبہ اور کورس مکمل کرنے کا عزم ضروری ہے۔
یہ کورسز آن لائن پلیٹ فارم کورسیرا (Coursera) پر دستیاب ہوں گے۔ درخواست دینے کی کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں، تاہم خواہشمند نوجوانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد رجوع کریں۔ مزید معلومات اور درخواست کے لیے گوگل کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جا سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ٹی ڈیجیٹل کورسز مفت کیریئر اسکالرشپ پروگرام، گوگل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی ٹی ڈیجیٹل کورسز مفت کیریئر اسکالرشپ پروگرام گوگل کے لیے
پڑھیں:
ڈیجیٹل پاکستان ایکٹ ہمارے ڈیجیٹل وژن کو قانونی تحفظ اور تقویت دیتا ہے: شزا فاطمہ
شزا فاطمہ خواجہ — فائل فوٹووفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان ایکٹ ہمارے ڈیجیٹل وژن کو قانونی تحفظ اور تقویت دیتا ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارتِ آئی ٹی کو وزیر اعظم آفس، ایس آئی ایف سی، وفاقی کابینہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا ڈیجیٹل سیکٹر اقتصادی سلامتی، اسٹریٹجک مضبوطی، عالمی مسابقت کا بنیادی ستون ہے۔ ڈیجیٹل گورننس، اے آئی، سائبر سیکیورٹی پاکستان کے مستقبل کے لیے فیصلہ کن شعبے ہیں۔ ہم اپنی سائبر ریزیلنس کو مسلسل مضبوط بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج، سرکاری ادارے، نجی شعبہ دوران جنگ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔ وزارتِ آئی ٹی، پی ٹی اے، فورسز اور نجی ماہرین نے بھی مل کر سائبر دفاع مضبوط کیا۔
شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ گوگل کا پاکستان میں دفتر کھولنے کا فیصلہ ٹیک سیکٹر کے لیے بڑی پیش رفت ہے، کلاؤڈ انفرااسٹرکچر پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہریوں کی پوری زندگی کو ایک جامع ڈیجیٹل ماحول میں منتقل کرنا ہمارا ہدف ہے۔