اسلام آباد:

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے دوران ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کا مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیرمملکت اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ایوان صدر میں ملاقات کی اور اس دوران فہد ہارون نے قائم مقام صدر کو ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔

فہد ہارون نے بتایا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں حالیہ پیش رفت میں حکومت کی عوامی رسائی، مؤثر ابلاغ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بہتر استعمال سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے ان اقدامات کو سراہا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کی مؤثر حکمت عملی عوامی رابطے کو بہتر بنانے اور مثبت قومی بیانیہ فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

ملاقات کے دوران فہد ہارون نے ڈیجیٹل میڈیا کے بدلتے ہوئے منظرنامے اور اس میں بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ان پلیٹ فارمز کو مؤثر، ذمہ دار اور تعمیری انداز میں استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے پلیٹ فارمز

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار