بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں سے کھیل کے میدان نہ چھینیں، محبوبہ مفتی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ مقامی باشندوں نے انہیں بتایا کہ فوج اس میدان کو گھیر رہی ہے اور اسے اپنے استعمال میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس سے عوامی رسائی محدود ہوجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی فورسز سے کشمیری نوجوانوں سے کھیل کے میدان نہ چھیننے اور عوامی مقامات کو فوجی تنصیبات میں تبدیل کرنے کا سلسلہ بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ محبوبہ مفتی کے مطابق اس طرح نوجوانوں کو تفریحی اور سماجی سرگرمیوں سے محروم کرنا طویل مدتی منفی نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ محبوبہ مفتی نے سرینگر کے دو اور بارہمولہ ضلع کے ایک کھیل میدان کا ذکر کیا جو بقول ان کے فوج، پولیس اور "سی آر پی ایف" نے گھیر رکھا ہے یا انہیں اپنے استعمال کے لئے محفوظ و مخصوص کر رکھا ہے، حالانکہ یہ مقامات کئی دہائیوں سے مقامی نوجوانوں کے کھیل کود اور عوامی اجتماعات کے لئے استعمال ہوتے رہے ہیں۔
انہوں نے پائین شہر کے چھتہ بل علقے کے "تبیلہ گراؤنڈ" اور برزلہ کے ایم ای ٹی اسکول گراؤنڈ کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل کے یہ میدانوں کو یہاں کے نوجوان برسوں سے کھیل کود کی سرگرمیوں کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اپنے حالیہ "من کی بات" پروگرام میں کشمیری نوجوانوں کی کھیلوں میں شمولیت کو سراہا۔ یہ میدان سماجی لحاظ سے بھی اہم ہے کیونکہ شادی بیاہ، جنازوں اور دیگر تقریبات کے لئے عوام ان ہی گراؤنڈز کو استعمال میں لاتے ہیں۔ محبوبہ مفتی کے مطابق مقامی باشندوں نے انہیں بتایا کہ فوج اس میدان کو گھیر رہی ہے اور اسے اپنے استعمال میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس سے عوامی رسائی محدود ہوجائے گی۔ انہوں نے سرینگر میں فوج کے کور کمانڈر سے اپیل کی کہ یہ میدان عوام اور نوجوانوں کے لئے ہی مختص رہنے چاہیئے۔
انہوں نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور وزیراعلٰی عمر عبداللہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو فوری مداخلت کرنی چاہیئے اور فوج سے بات کرنی چاہیئے تاکہ یہ میدان عوام کے لئے محفوظ رہیں۔ محبوبہ مفتی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پولیس نے برزلہ کے ایم ای ٹی گراؤنڈ کو شہدا کی یادگار بنانے کے لئے اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ سی آر پی ایف بارہمولہ کے شیری علاقے میں ایک اور میدان پر قابض ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایم ای ٹی گراؤنڈ گزشتہ 70 برس سے کھیلوں کے لئے استعمال ہو رہا تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نوجوانوں سے یہ میدان چھیننے کے سنگین سماجی اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نوجوانوں کے لئے جگہ فراہم نہیں کر سکتی تو ہم کس قسم کا مستقبل تعمیر کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی انہوں نے یہ میدان سے کھیل گراو نڈ کہا کہ کے لئے
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں کیں۔باجوڑ میں کارروائی کے نتیجے میں 11خوارج ہلاک کیے گئے، ہلاک خوارج میں ان کا سرغنہ سجاد عرف ابوذر بھی شامل تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانےکو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔سکیورٹی فورسز نے بنوں میں خفیہ اطلاعات پر دوسرا آپریشن کیا،کارروائی میں 12 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمدبن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ترین ملاقات کرنے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمےکے لیے آپریشنز جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے ادارے انسداد دہشت گردی آپریشن جاری رکھیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 18 نومبر کی صبح خوارج نے بنوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایک دہشت گرد آئی ای ڈی نصب کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ خوارج کی بڑھتی ہوئی بے بسی اور بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے، خوارج آسان ہدف کو نشانہ بنانے جیسی بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آئے ہیں۔
بھارتی ہندو وکیل کافی دیر تک بھارت زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگواتے رہے، پاکستان بننے کے بعد سے یہ پہلا نعرہ ہے جو کانپور کی فضاؤں میں گونجا
مزید :