City 42:
2025-10-08@07:14:38 GMT

‏پاکستان کا سرکاری قرضہ 765 ارب روپے کم ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

 ویب ڈیسک :مشیر وزیرخزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کا سرکاری قرضہ(loan) 765 ارب روپے کم ہوگیا ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ ایکس ‘‘ پرجاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگست 2025 میں پاکستان کا مرکزی حکومت کا کل قرضہ 765 ارب روپے کم ہوا، جو کہ نہ صرف رقم کے لحاظ سے بڑی کمی ہے بلکہ اس سے معاشی حجم کے مقابلے میں بھی کمی ظاہرہورہی ہے۔

پاکستان ایپ ڈاؤن لوڈز میں عالمی ٹاپ 10 ممالک میں شامل

  انہوں نے کہاکہ یہ بہتری حکومت کی مالی نظم و ضبط، اخراجات پر قابو اور سوچ سمجھ کر قرض لینے کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔قرض میں اس کمی سے معاشی استحکام کی طرف پیش رفت اور پاکستان کی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پالیسی پاکستان کو طویل المدتی مالی پائیداری کی طرف لے جا رہی ہے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر رہی ہے۔
 
 

ایشیا میں سب سے زیادہ منافع کمانے والے بینکوں میں پاکستانی بینک سرفہرست  

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

عدلیہ پر عوامی اعتماد کم ہو رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا عمران خان کے ٹرائل پر تحفظات کا اظہار

راولپنڈی:

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کے ٹرائل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ پر عوامی اعتماد کم ہو رہا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو سکی، تاہم امید ہے کہ کل ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سلمان اکرم راجا، بیرسٹر سیف اور بیرسٹر علی ظفر کی بانی سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ شام 4 بجے ایک پریس کانفرنس کریں گے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے عدالتی نظام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2023 اور 2024 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 24 لاکھ مقدمات التوا کا شکار ہیں، جن میں بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز بھی دیگر مقدمات کی طرح چلائے جائیں اور ان میں وکلا، میڈیا اور عوام کو رسائی دی جائے، کیونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ یہ اوپن ٹرائلز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی کے مقدمات کے حوالے سے عوام میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں اور عدلیہ پر اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے۔ جس انداز سے ٹرائل چلائے جا رہے ہیں، وہ آزاد عدلیہ پر سوالیہ نشان ہیں۔ ہم ہر تاریخ اور سماعت پر اوپن ٹرائل سے متعلق سوالات اٹھاتے ہیں، کیونکہ ٹرائل میں غیر معمولی تیزی بھی شکوک پیدا کرتی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں گزشتہ 8 ماہ سے بانی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت تاخیر کا شکار ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے متعلق بعض حلقوں کی جانب سے شکوک کا اظہار کیا جا رہا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ان کا کسی ایجنسی سے نہ صرف کوئی رابطہ نہیں بلکہ کسی تعلق کا شبہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ بات سمجھنے یا کہنے میں غلط فہمی ہو سکتی ہے، لیکن بدقسمتی سے اندر کی باتیں باہر آ جاتی ہیں اور الزامات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح ہدایت دی ہے کہ جیل کے اندرونی معاملات پر اس طرح کی باتوں سے گریز کیا جائے اور جو کچھ ہو چکا، اس پر مزید تبصرہ نہ کیا جائے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا واضح مؤقف ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ اگر خیبرپختونخوا میں کوئی کوآرڈینیٹڈ آپریشن ہو رہا ہے تو اس میں دونوں جانب کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔

علی امین گنڈا پور کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت تک وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا رہیں گے جب تک انہیں بانی پی ٹی آئی کا اعتماد حاصل ہے۔

توشہ خانہ کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کرے ہمیں اس معاملے میں اعلیٰ عدلیہ کے پاس نہ جانا پڑے، ہم چاہتے ہیں کہ اب حالات بہتر ہوں کیونکہ اب بہت ہو چکا ہے۔ کوئی ایسی چیز نہیں ہونی چاہیے جس سے تناؤ میں اضافہ ہو، بلکہ تناؤ کو کم اور ختم کرنے کے اقدامات ہونے چاہییں۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ سے رابطہ ہوا ہے اور انہوں نے آواز اٹھانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد کی قربانی اور کاوش پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اکاؤنٹ جیل سے نہیں بلکہ باہر سے چلایا جاتا ہے۔ ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق پالیسی کا انہیں علم نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کے مجموعی قرضوں میں 765 ارب روپے کی نمایاں کمی آگئی، وزارت خزانہ کا دعویٰ
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
  • بانی  سے ملاقات نہیں ہو سکی، عدلیہ پر عوامی اعتماد کم ہو رہا ہے: چیئرمین تحریک انصاف 
  • حکومت کو نئی امریکی پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہئے: رضا ربانی
  • حکومت نئی امریکی پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، رضا ربانی
  • وفاقی حکومت کو نئی امریکی پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیئے، رضا ربانی
  • عوام ہو جائیں ہوشیار، دودھ کی قیمت 300 روپے لیٹر تک جانے کا امکان
  • چیئرمین پی ٹی آئی کا عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار، عمران خان کے ٹرائل پر تحفظات
  • عدلیہ پر عوامی اعتماد کم ہو رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا عمران خان کے ٹرائل پر تحفظات کا اظہار