ریجنل ڈائریکٹر محتسب کا رورل ہیلتھ دریاخان مری کا اچانک دورہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) ریجنل ڈائریکٹر محتسب نوشہروفیروز کا رورل ہیلتھ دریا خان مری کا اچانک دورہ اسپتال ملازمین میں طوفان برپا ہوگیا۔ اس موقع پر محتسب اعلیٰ نے ہسپتال کے عملہ کی حاضری چیک کی اور وہاں موجود مریضوں سے علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا اور وہاں موجود عملے کو ہسپتال آنے والے مریضوں کے ساتھ بہتر سلوک کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کا اچھا خیال رکھنا اور انہیں عبادت سمجھنا چاہیے۔ دریا خان مری نے صوبائی محتسب آفس میں صحافیوں، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور شہریوں سمیت ہسپتال میں موجود مریضوں کو معلومات فراہم کیں۔ محتسب آفس نوشہرو فیروز کے ریجنل ڈائریکٹر خالد شیخ نے کہا کہ محتسب کے پاس عوام کو محتسب آفس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی ہدایات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے میں مختلف سرکاری اداروں میں غیر قانونی کام کی شکایات کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شہری کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی شکایت ایک سادہ کاغذ پر محتسب آفس میں کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں جیسے تعلیم، لوکل گورنمنٹ، ہسپتالوں، سڑکوں کے بارے میں شکایات کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محتسب آفس کا مقصد لوگوں کو بغیر کسی قیمت کے ان کے گھروں میں انصاف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول کے طلباء دوسرے شہریوں اور پڑوسیوں کو محتسب ایکٹ سے آگاہ کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
الخدمت کے تحت452 باہمت بچوں کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-08-12
کراچی(پ ر) الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت باہمت یتیم بچوں کی سالانہ ہیلتھ کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا، 452 باہمت بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کر لی گئی ۔شاہ فیصل ،ائرپورٹ اور نارتھ کراچی کلیسٹر کے آرفن کیئر پروگرام میں رجسٹرڈ بچوں کا ماہر جنرل فزیشنز ،ڈینٹیسٹ ،آنکھوں اور ای این ٹی (ENT) ڈاکٹر وں نے معائنہ کیا اورانہیں تجویز کردہ ضروری ادویات بھی دیں ۔ڈاکٹروں نے بچوں کے ساتھ آنے والی ماؤں اور سرپرستوں کو بھی بچوں کی اچھی صحت ،احتیاط اور علاج سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔ اب تک 781بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ مکمل کی جا چکی ہے ۔ الخدمت کی جانب سے شہر بھر میں قائم 11 کلیسٹرزکے 2400 بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی جائے گی اور یہ ہیلتھ اسکریننگ ہر سال باقاعدگی سے کی جا رہی ہے ۔امیر جماعت اسلامی ضلع ائر پورٹ محمد اشرف نے شاہ فیصل میں واقع الخدمت ہسپتال میں اسکریننگ کیمپ کا دورہ کیا ،وہاں انہوں نے اسکریننگ کا عمل دیکھا ،ڈاکٹروں ،بچوں اور ان کے سرپرستوں سے ملاقات اور بات چیت کی ۔اسکریننگ کے موقع پر ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین اورمنیجراطہر سلیمان بھی موجودتھے ۔اس موقع پر محمد اشرف نے گفتگو میں کہا کہ الخدمت شہر میں 2400یتیم بچوں کی ان کے گھروںپر کفالت کررہی ہے ،یہ بڑی اہم اور خوشی کی بات ہے کہ الخدمت ان بچوں کا خیال بھی رکھتی ہیں ،انہیں تفریحی ومطالعاتی دورے کروانے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا بھی خیال رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اہل خیر الخدمت کے اس اہم ترین منصوبے میں اس کا ساتھ دیں ۔ڈئریکٹر الخدمت آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین نے کہا کہ ہیلتھ اسکریننگ کا مقصد بچوں کو یہ بتا نا ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں ،الخدمت ان کے ساتھ ہے ا،انہوں نے کہا کہ یہی بچے ملک کا روشن مستقبل ہیں ،اس لیے ان کی تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کا خیال رکھنا بھی بے حد ضروری ہے ۔
الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت شاہ فیصل ائرپورٹ اور نارتھ کراچی کلیسٹرز کے ’’باہمت بچوں‘‘کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ کے دوران ڈاکٹر بچوں کا معائنہ کر رہے ہیں، اس موقع پر ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین بھی موجود ہیں