---فائل فوٹو 

کراچی کی رہائشی خاتون کو جیکب آباد میں مبینہ طور پر 6 لاکھ میں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ خاتون نے موقع پاتے ہی تھانہ صدر پہنچ کر تحفظ کی درخواست کی ہے۔

جیکب آباد میں کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے الزام عائد کیا کہ اُس کے والد نے اسے 6 لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔ 

متاثرہ خاتون کے مطابق والد نے اسے گوٹھ کنڈو جتوئی میں ایک شخص کے ہاتھ بیچ کر زبردستی شادی کروانے کی کوشش کی ہے۔ 

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور ایک بچے کی ماں بھی ہے، جان کے خطرے کے پیشِ نظر وہ موقع ملتے ہی تھانہ صدر پہنچ گئی جہاں اس نے پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور قانونی ضابطے کے تحت اسے عدالت میں پیش بھی کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: متاثرہ خاتون

پڑھیں:

کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ

 ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔

یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا