Daily Mumtaz:
2025-10-18@12:07:06 GMT

اریج فاطمہ کا حجاب پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

اریج فاطمہ کا حجاب پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

پاکستانی نژاد سابق اداکارہ اریج فاطمہ نے حال ہی میں اپنے حجاب پر ہونے والی تنقید پر ناقدین کو کرارا جواب دیا اور غیر ضروری مشوروں سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

اریج فاطمہ نے تیرے لیے، حسد، یارِ بے وفا، ایک پل، ہدایت اور عشق پرست جیسے مشہور ڈراموں میں کام کیا، شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کش ہو کر امریکا میں اپنے شوہر اور دو بیٹوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور اپنی زندگی کے اہم لمحات شیئر کرتی ہیں۔

چند ماہ قبل اریج فاطمہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب حجاب لیتی ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی کینسر کی بیماری اور علاج میں کامیابی کے بارے میں بھی مداحوں کو آگاہ کیا تھا، جس پر شائقین نے ان کے حوصلے اور روحانی سفر کو سراہا۔

تاہم حال ہی میں اداکارہ نے بتایا کہ حجاب لینے کے بعد لوگ ان پر غیر ضروری تنقید اور نصیحتیں کرنے لگے ہیں۔

اریج نے کہا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں میں اپنی اسٹوریز پر کچھ نیا پوسٹ کروں، لیکن سچ کہوں تو زندگی میں کچھ نیا نہیں ہو رہا، جیسے ہی میں نے دوبارہ سوشل میڈیا استعمال کرنا شروع کیا اور سر ڈھانپنا شروع کیا، لوگوں کو لگا جیسے انہیں مجھے گائیڈ کرنے کا لائسنس مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں عام لڑکیوں کی طرح حجاب نہیں لیتی تھی تو زندگی آسان تھی، لیکن اب جب میں نے حجاب لینا شروع کیا ہے تو لوگ مجھے پیغام بھیج کر بتاتے ہیں کہ حجاب کے ساتھ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں، یہ میرا ذاتی سفر ہے، براہ کرم غیر ضروری مشورے دینا بند کریں۔

اداکارہ کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کئی خواتین نے ان کی حمایت کی اور کہا کہ انہیں بھی حجاب لینے کے بعد اسی قسم کے غیر ضروری تبصروں اور تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اریج فاطمہ کے بعد

پڑھیں:

احتجاج کرنے والوں سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے، ان سے پوچھیں احتجاج کا مقصد فلسطین تھا یا کچھ اور؟محسن نقوی

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے، ان سے پوچھیں کہ احتجاج کا مقصد فلسطین تھا یا کچھ اور؟

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سوائے مذہبی جماعت کے عہدیداران کے کسی بھی مدرسے یا علماء کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا، کسی مذہبی جماعت اور علماء کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کل اظہار تشکر منایا جائے گا، کوئی احتجاج نہیں ہوگا۔تحریک لبیک والوں سے آخری وقت تک مذاکرات ہوتے رہے، ان سے کہا گیا کہ واپس چلے جائیں، کچھ نہیں کہا جائے گا، تشدد صرف ان پر ہوا جو اسلحہ اٹھائے ہوئے تھے، مسلح جتھے نے پوزیشنیں لی ہوئیں تھیں اور براہ راست فائرنگ کر رہے تھے۔

پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی

’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی  نے کہا کہ  تحریک لبیک والوں سے 2دن سے مذاکرات ہورہے تھے، آج بھی کہہ رہے ہیں پرامن مظاہرہ کرنا آپ کا حق ہے،  ہمارے پاس فوٹیج ہیں کہ جلوس میں گاڑیاں گن پوائنٹ پر حاصل کی گئیں،  سڑک کلیئر کروانے والی تمام فورسز شاباش کی مستحق ہیں۔ اُس مسلح جتھے نے گھروں اور مساجد کے میناروں پر پوزیشنیں لی ہوئی تھیں، پچھلے دو تین ماہ سے ایسا کیا ہوگیا کہ ہر 15 دن بعد ایک بڑا احتجاج ہونا ضروری ہے، ہم آج بھی کہہ رہے ہیں کہ پرامن احتجاج کرنا آپ کا حق ہے۔

مساجد اور مدارس کو نفرت یا تشدد کیلئے استعمال کرنیوالوں کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج ہونگے:پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

اس موقع پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اٹلی میں مظاہرہ ہوا کہیں پتا نہیں ٹوٹا، تحریک لبیک احتجاج کیلئے نکلی تو جدید اسلحہ، اینٹیں پتھر تھیں،  جدید اسلحہ سے لیس ہو کر سرکاری، نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ایس ایچ او کو گاڑی سے اتار کر گولی ماری گئی، اس کا کیا قصور تھا۔جماعت اسلامی نے پورے ملک میں پرامن احتجاج کیا۔ دنیا بھر میں پرامن احتجاج ہوتے ہیں، یہاں یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہم سے بڑھ کے فلسطین کا مقدمہ لڑنے والا کوئی نہیں، پاکستان نے فلسطین کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم پر لڑا۔

وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ تھا، دنیا بھر میں فلسطین کے حق میں احتجاج ہوئے، الحمداللّٰہ اب مسئلہ حل ہوگیا ہے، اس میں پاکستان کا بھی کردار ہے۔ پرامن احتجاج جمہوری حق ہے لیکن کسی کو قتل و غارت کی اجازت نہیں دے سکتے، ہر شخص کی جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔مذہبی جماعت کے جتھے میں کوئی علماء کرام نہیں تھے، جتھے نے پولیس پر گولیاں برسائیں، نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔

ریاستی اداروں کےخلاف ٹوئٹ کا مقدمہ ، مقامی عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جامعہ کراچی: 54 طلباء و طالبات کو ایم فل، پی ایچ ڈی اور ایم ایس کی اسناد تفویض
  • اریج فاطمہ حجاب پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں
  • پنجاب حکومت کا عمران خان کے متنازع بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ
  • احتجاج کرنے والوں سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے، ان سے پوچھیں احتجاج کا مقصد فلسطین تھا یا کچھ اور؟محسن نقوی
  • سردار محمد یوسف کا ملکی حالات خراب کرنے والوں کے خلاف سخت موقف
  • پنجاب حکومت کا ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے انتہائی سختی کے ساتھ نمٹنے کا فیصلہ
  • اسرائیل اب فلسطینیوں کو انکی زندگی انکی مرضی سے گزارنے دے؛ بورس جانسن
  • تشدد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند، حکومت پنجاب کا بڑا اعلان
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟