سونا مزید سستا:عالمی مارکیٹ میں 20 ڈالر فی اونس، پاکستان میں 2 ہزار روپے فی تولہ کمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 95 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی منڈی میں اس کمی کا براہِ راست اثر مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑا، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے گھٹ گئی۔
پاکستانی مارکیٹ میں 24 قیراط سونا اب 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے فی تولہ میں دستیاب ہے، جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 714 روپے کی کمی کے بعد نیا ریٹ 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے ہوگیا ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق طلب میں کمی اور عالمی سطح پر قیمتوں میں دباؤ کے باعث ملکی مارکیٹ میں بھی سونا نیچے جا رہا ہے۔
اسی طرح چاندی کے نرخوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 43 روپے کمی کے ساتھ 5 ہزار 67 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 37 روپے کم ہو کر 4 ہزار 344 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونا عالمی سطح پر 35 ڈالر سستا ہوا تھا جب کہ پاکستانی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں فی تولہ کی قیمت
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35ڈالر کی بڑی کمی سے 4ہزار 115ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار 500روپے کی کمی سے 4لاکھ 33ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 001روپے گھٹ کر 3لاکھ 71ہزار 966روپے کی سطح پر آگئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم کا صنعتوں اور کسانوں کے لیے رعایتی بجلی پیکیج کا اعلان صنعتی بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کیلئے نیا طریقہ کارمتعارف افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مرحلہ وار بحالی؛ 300 گاڑیوں کی کلیئرنس کا آغاز عالمی برادری کی چین سے دنیا میں استحکام اور مثبت توانائی کی فراہمی کی توقع پاکستان معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے ، وزیر خزانہ کی جرمن کمپنیوں کو سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ایندھن کی قلت کا معاملہ، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم