فیس بک نے خاموشی سے نیا اے آئی فیچر متعارف کرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور جدید فیچر متعارف کرایا ہے جو پوسٹنگ کے عمل کو پہلے سے زیادہ آسان اور تخلیقی بنا دے گا۔
کمپنی کی جانب سے اس فیچر کا باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا، تاہم صارفین نے اس نئی سہولت کو مختلف جگہوں پر استعمال ہوتے ہوئے دیکھنا شروع کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق میٹا اپنی ایپس میں آرٹی فیشل انٹیلیجنس (AI) کو تیزی سے ضم کر رہا ہے۔ پہلے صارفین میٹا اے آئی سے چیٹ کے ذریعے یا علیحدہ فیچر میں اپنی مرضی کی تصاویر تیار کروا سکتے تھے، لیکن اب یہ سہولت براہ راست فیس بک پوسٹ میں دستیاب ہوگی۔
صارفین کے لیے “What’s on your mind” والے پوسٹ باکس میں ایک نیا بٹن شامل کیا گیا ہے، جو ایموجی فیس کے ساتھ نیچے دائیں جانب موجود ہوگا۔ اس بٹن پر کلک کرنے سے صارف میٹا اے آئی کو تحریری ہدایات دے سکے گا، جس کے بعد چار مختلف تصاویر کے آپشنز سامنے آئیں گے۔ صارف ان میں سے کوئی ایک منتخب کرکے پوسٹ کر سکتا ہے، جبکہ بائیں جانب تصویر کو ایڈٹ کرنے کے لیے مختلف ٹولز بھی دستیاب ہوں گے۔
جب صارف اپنی تصویر سے مکمل طور پر مطمئن ہو جائے، تو وہ صرف “Done” پر کلک کرکے تصویر کو پوسٹ کرسکے گا۔ فی الحال یہ فیچر تدریجی طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے، یعنی تمام صارفین کو ابھی دستیاب نہیں، مگر توقع ہے کہ آنے والے چند دنوں یا ہفتوں میں یہ سہولت دنیا بھر کے صارفین کے لیے فعال ہو جائے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک کا یہ نیا قدم اے آئی ٹیکنالوجی کو عوامی سطح پر مزید قریب لانے کی ایک اور اہم کوشش ہے، جس سے سوشل میڈیا مواد مزید تخلیقی اور دلچسپ بن جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میرپورخاص،ماڈل اور ماروی ٹائون کے صارفین بجلی سے محروم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-05-3
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ماڈل اور ماروی ٹاؤن کے بجلی صارفین چار روز سے بجلی سے محروم زندگی گزارنے پر مجبور ، حیسکو اعلیٰ افسران سمیت متعلقہ محکمے کا ہر دروازہ کھٹکھٹایا مگر کسی جانب سے شنوائی نہیں ہوسکی، گھروں اور مساجد میں پینے اور وضو کے پانی کی قلت۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ماڈل ٹاؤن اور ماروی ٹاؤن کے بجلی صارفین نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ چار روز سے ہمارے علاقے میں بجلی کے مین ٹرانسفارمر کی لائٹ نادہندگان کی وجہ سے کاٹ دی گئی ہے اس میں وہ صارفین بھی متاثر ہوئے ہیں جو ہر ماہ باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں اس حوالے نے بل ادا کرنے والے صارفین نے ایکس سی این اور ایس ڈی او سمیت ہر اعلیٰ اور چھوٹے افسر کو آگاہ کیا مگر ان کے کام پر جوں تک نہیں رینگتی ہے۔ علاقہ مکین اسلم اور دیگر نے بتایا کہ جو کنزیومر بل ادا نہیں کرتا ان کی لائٹ کاٹی جائے جو بل ادا کرتے ہیں انہیں سہولیات فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امید بھری فیڈر پر آئے روز عذاب رہتا ہے کبھی ٹرانسفارمر جل جاتا ہے کبھی لنک گر جاتی ہے جو دو دو روز گزر جانے کے باوجود ٹھیک نہیں کی جاتی اب بل ادا کرنے والوں کی لائٹ بھی کاٹ دی گئی ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہیرآباد سبب ڈویژن امیدن بھر فیڈر پر توجہ دی جائے سوتیلی ماں جیسا سلوک کنزیومر کے ساتھ بند کیا جائے بصورت ودیگرکھپرو ناکہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔