انصاف کے بغیر امن و امان کا قیام ناممکن ہے‘سردار عبدالرحیم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اطلاعات سردار عبدالرحیم نے امن کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انصاف کے بغیر امن و امان کا قیام ناممکن ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں اور بالخصوص فلسطین اور کشمیر ظلم و بربریت کی آگ میں جل رہا ہے۔ لہٰذا دنیا بھر میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ انصاف پر مبنی معاشروں کو پروان چڑھایا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
2قومی اور ایک پنجاب اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن 23 نومبر کو ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-16
اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن کمیشن پاکستان نے 2 قومی اور ایک پنجاب اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن 23 نومبر کو کرانے کا اعلان کردیا۔ دونوں قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست تحریک انصاف کے ارکان کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئیں تھیں۔ الیکشن کمیشن پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور 13اور پنجاب اسمبلی کی سیٹ پی پی 87 میانوالی 3 پر الیکشن کی تاریخ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے اس سے قبل سیلاب کی وجہ سے ضمنی الیکشن کے انعقاد کو ملتو ی کردیاتھا