24ستمبر بلدیاتی ضمنی انتخابات میں عوام کرین پر مہر لگائیں، تحریک لبیک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250922-2-3
حیدراباد (اسٹاف رپورٹر ) تحریک لبیک پاکستان ضلع حیدرآباد کے امیر حافظ ذیشان ربانی نے کہا ہے کہ 24 ستمبر کو بلدیاتی ضمنی انتخابات میں عوام اسلامی نظام اور ترقی کے ضمانت کرین کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر ثابت کر دیں کہ وہ اب پرانے آزامائے ہوئے ناکام اور عوام دشمن عوامی نمائیدوں کو مسترد کر چکے ہیں اور اب اسلام کا نظام چاھتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان ہی اب عوامی امیدوں کا محور ہے ان شاء اللہ 24 ستمبر کو ٹی ایل پی کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیابی سمیٹیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 24 ستمبر کو کرین پر ووٹ لگا کر نمائندوں کو کامیاب کریں ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم صوبوں کے فنڈز کم اور حکومتی اجارہ داری ہے‘ سنی تحریک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٰآئین کی بالادستی قائم اور تحفظ کرنا حکمرانوں،سیاسی ومذہبی اکائیوں کی ذمہ داری ہے،آئین کے تحت عوام کو ایجوکیشن اور ہیلتھ کی سہولیات نہ ملنا افسوسناک ہے،ملک کا آئین ایک متفقہ دستاویز ہے 27ویں آئینی ترمیم صوبوں کے فنڈز کم اور حکومتی اجارہ داری ہے،عوام کو اس ترمیم سے ایجوکیشن اور ہیلتھ سمیت دیگر سہولیات سے دور کرنے کے مترادف عمل ہے،جمہویت میں تو ہر کا عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کیا جاتا ہے،حکمرانوں کے سیاسی رویے انتقام،اقرباپروری اور مفاد پرستی پر مبنی ہیں جو جمہوریت کے بنیادی اْصولوں کی نفی کرتے ہیں،پاکستان کے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے تمام اکائیوں کو مشترکہ عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔