آئی سی سی نے سوریا کمار اور حارث رؤف پر جرمانہ عائد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی پیشی کا فیصلہ سنا دیا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے کرکٹر حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ دے دی گئی۔
دعویٰ کے مطابق سیاسی بیان بازی پر بھارتی کپتان سوریاکمار یادیو پر بھی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کپتان کی جانب سے متنازع بیان دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی میں شکایت درج کرائی جس پر آئی سی سی نے بھارتی کپتان کو طلب کیا تھا۔
دوسری جانب جمعہ کے روز بھارتی بورڈ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان آئی سی سی میں پیش ہوئے تھے۔
سماعت آئی سی سی کے میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کی جنہوں نے دونوں کھلاڑیوں سے کئی سوالات کیے۔
ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے غلطی تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان لوگ ایسے ہی جشن مناتے ہیں، جشن کا مقصد بھارت کو کچھ ثابت کرنا نہیں تھا۔
حارث رؤف نے سماعت کے دوران کہا کہ میں نے کوئی سیاسی اشارہ نہیں کیا۔
میچ ریفری نے حارث رؤف سے پوچھا کہ چھ صفر کا کیا مطلب ہے جس پر انہوں نے الٹا میچ ریفری سے ہی پوچھ لیا کہ آپ بتادیں اس کا کیا مطلب ہے۔
تاہم، آئی سی سی نے حارث رؤف کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کردیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی کپتان
پڑھیں:
حیدرآباد میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عاید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251109-08-21
حیدرآباد( آن لائن ) کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حکومتِ سندھ کی ہدایت پر نئے جرمانوں کا نفاذ کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں میں قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔ پولیس حکام کے مطابق بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر اب 2,500 کے بجائے 20,000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کو 500 کے بجائے 5,000 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ اسی طرح نو پارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنے پر 2,000 کے بجائے 10,000 روپے ، تیز رفتاری پر 2,500 کے بجائے 25,000 روپے اور ون وے کی خلاف ورزی پر بھی 25,000 روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر 5,000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ٹریفک نظام میں بہتری، حادثات میں کمی اور شہریوں کو قانون کی پابندی کی ترغیب دینا ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ سڑکوں پر نظم و ضبط اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔