بھارتی بورڈ کی شکایت پر فرحان اور حارث آئی سی سی میں پیش، الزامات تسلیم کرنے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان اور فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھارت کی شکایت پر آئی سی سی میں جواب جمع کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے شکایت پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے صاحبزادہ فرحان اور فاسٹ بولر حارث رؤف کے خلاف سماعت کی۔
سماعت آئی سی سی کے میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کی جنہوں نے دونوں کھلاڑیوں سے کئی سوالات کیے۔
ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے غلطی تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان لوگ ایسے ہی جشن مناتے ہیں، جشن کا مقصد بھارت کو کچھ ثابت کرنا نہیں تھا۔
حارث رؤف نے سماعت کے دوران کہا کہ میں نے کوئی سیاسی اشارہ نہیں کیا۔
میچ ریفری نے حارث رؤف سے پوچھا کہ چھ صفر کا کیا مطلب ہے جس پر انہوں نے الٹا میچ ریفری سے ہی پوچھ لیا کہ آپ بتادیں اس کا کیا مطلب ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو تنبیہ یا میچ فیس کے معمولی جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
دوسری جانب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی میچ کے بعد سیاسی گفتگو کرنے پر پی سی بی کی شکایت پر سماعت کل مکمل ہوگئی تھی جس پر فیصلہ آج متوقع ہے۔
بی سی سی آئی کی شکایت!!صاحبزادہ فرحان بھی بول پڑے، پاکستان میں پٹھان لوگ ایسی سیلی بریشن کرتے رہتے، جواب جمع کروا دیا #ExpressNews #BreakingNews #PCB #ICC #BCCI #HarisRauf #sahabzadafarhan #Pakistan #India pic.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔