حارث رؤف کا جرمانہ خود ادا کریں گے، چیئرمین پی سی بی کا بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور سے بڑی خبر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایشیا کپ 2025 میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران اشارے کرنے پر آئی سی سی کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف پر عائد جرمانہ اپنی جیب سے ادا کریں گے۔
یہ واقعہ 21 ستمبر کو پاک بھارت میچ میں پیش آیا تھا، جب صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد بلے کو بندوق کی مانند استعمال کر کے فائرنگ کا اشارہ کیا، جبکہ حارث رؤف نے وکٹ لینے اور باؤنڈری کے قریب بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے ’’طیارہ تباہ ہونے‘‘ کا اشارہ کیا تھا۔
بھارتی بورڈ اور فینز نے ان اشاروں کو متنازع قرار دے کر آئی سی سی میں شکایت درج کرائی، جس پر میچ ریفری نے معاملہ سنا۔ فیصلے کے مطابق صاحبزادہ فرحان کو صرف وارننگ دی گئی جبکہ حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند رکھنے کے لیے وہ حارث رؤف کا جرمانہ خود ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی نے اسی میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو پریزنٹیشن میں متنازع گفتگو پر قصوروار قرار دیتے ہوئے ان پر بھی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مرد آہن جب جیل سے نکلا تو یہ عدالتیں ختم کردیں گے: چیئرمین پی ٹی آئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ جب مردِ آہن جیل سے باہر آئے گا تو موجودہ عدالتی نظام کو بدل کر رکھ دے گا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم قانون بناتے ہیں اور خود ہی اس سے استثنیٰ حاصل کر لیتے ہیں، کیا ملک میں ایک ایسا طبقہ بننے جا رہا ہے جو قانون سے بالاتر ہو؟ اگر آصف زرداری پر کرپشن کے الزامات ہیں تو وہ عدالت میں پیش ہو کر صفائی کیوں نہیں دے سکتے؟
انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں آئینی ترامیم ہمیشہ اتفاقِ رائے سے کی جاتی ہیں، مگر یہاں چیف جسٹس سپریم کورٹ کا عہدہ ہی ختم کر دیا گیا۔ اب دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے کوئی “چیف جسٹس آف پاکستان” نہیں رہا، کیونکہ عہدے کا نام بدل کر “چیف جسٹس آف سپریم کورٹ” رکھ دیا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ نے آئینی عدالت کے قیام کا فیصلہ کیا اور یہ اختیار وزیراعظم کو دے دیا کہ وہ اس کا سربراہ تعینات کرے، یہ ترمیم جمہوریت کے لیے زہرِ قاتل ہے۔ صرف دو لوٹوں کے ووٹوں سے ترمیم منظور کی گئی ہے، ایسی قانون سازی عوام کے مفاد میں نہیں ہو سکتی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ آپ کی سوچ اور خوف قابلِ غور ہے — اتنا شدید خوف کہ دروازے بند رکھے جا رہے ہیں، ملاقاتیں روکی جا رہی ہیں، یہاں تک کہ ایک پیغام ملنے کا بھی ڈر ہے۔ لیکن جب مردِ آہن جیل سے نکلے گا تو وہ اس پورے نظام کو بدل دے گا اور انصاف کے نئے اصول قائم کرے گا۔