پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ ایشیا کپ 2025 میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران 0-6 کا اشارہ کرنے پر آئی سی سی کی جانب سے حارث رؤف پر عائد جرمانہ خود ادا کریں گے۔خیال رہےکہ ایشیا کپ میں 21 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلےکو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنےکا اشارہ کیا تھا۔ان کے علاوہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد اور باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے طیارہ تباہ ہونے کا اشارہ کیا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ اور فینز کو پاکستان سے میچ جیتنے کے باوجود حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کا انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور بھارت نے پاکستانی کرکٹرز کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرائی تھی۔بھارت کی جانب سے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات کا جواب دینےکے لیے قومی کرکٹر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان میچ ریفری کے روبرو پیش ہوئے تھے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق میچ ریفری نے حارث رؤف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائدکیا جب کہ صاحبزادہ فرحان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور انہیں وارننگ دی ہے۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی نےکہا ہےکہ حارث رؤف پر عائد جرمانےکی رقم وہ اپنی جیب سے ادا کریں گے۔آئی سی سی نے 14 ستمبر کو ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متازع گفتگو پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو بھی قصور وار قرار دے کر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد

 کیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

ٹنڈو جام: گوٹھ مرزا کلیری کے رہائشی علاقے میں ترقیاتی کام نہ کروانے پر چیئرمین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251110-05-26

 

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ہندوتوا کی آگ میں جلتا بھارت سیکولر ازم کا جنازہ
  • ٹرمپ سے  شامی صدر احمد الشرع کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کے لیے نیا اشارہ
  • مکالمہ ہمارا پل، تعاون ہمارا راستہ ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ کا بین الاپارلیمانی کانفرنس سے خطاب
  • بھارت کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ دونوں ملکوں کے لیے تاریخی ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
  • ڈاکٹر نبیہا کے شوہر حارث کھوکھر کون ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
  • ٹنڈو جام: گوٹھ مرزا کلیری کے رہائشی علاقے میں ترقیاتی کام نہ کروانے پر چیئرمین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات کی لہر تیز
  • حیدرآباد میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عاید
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی وندے ماترم مہم ،عمر عبداللہ کا انکار
  • صاحبزادہ احمد خان کو ایف پی ایس سی کا ممبر مقرر کرنے کی منظوری