آئی سی سی میں پیشی: بھارتی کپتان سوریا کمار یادو، حارث رؤف کو جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی ٹیم مینجمنٹ کی شکایت پر پاکستانی کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا تھا، پاکستانی کرکٹرز کیخلاف شکایت کی سماعت ہوٹل میں ہوئی۔ کھلاڑیوں سے ان کے اشاروں پر سوال ہوئے۔ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے الزامات مسترد کرتے ہوئے بھرپور دفاع کیا۔ذرائع کے مطابق حارث رؤف پر میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ اشارے کرنے پر وارننگ بھی دی گئی۔صاحبزادہ فرحان پر جرمانہ عائد نہیں کیا گیا تاہم بیٹ بندوق کی طرح لہرانے پر صرف وارننگ ملی ہے آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو لیول ون جرم کا مرتکب قرار دیا۔ صاحبزادہ فرحان نے گن سیلیبریشن کو اظہار مسرت قرار دیا جو اکثر کھلاڑی کرتے ہیں، کہا ایم ایس دھونی اور ویون رچرڈ بھی ماضی میں گن سیلیبریشن کر چکے ہیں۔ پاکستان میں خوشی کے اظہار کیلئے یہ اشارہ ایک روٹین ہے۔صاحبزادہ فرحان نے سماعت میں میچ ریفری کو لاجواب کردیا، ہم پٹھان ہیں، ہمارے ہاں ہر خوشی میں گن سیلیبریشن کی جاتی ہیں۔حارث رؤف نے کہا کہ کسی کی دل آزاری کیلئے اشارے نہیں کیے، 0-6 کے اشارے میں قابل اعتراض بات کیا ہے؟ کہا حارث نے کہا چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے۔ بی سی سی آئی واضح کرے کہ میرے اشاروں کا مطلب لیا گیا ہے، بی سی سی آئی نے اشاروں کے الزام کی وضاحت نہیں کی، میرے خلاف عائد کردہ الزام مبہم ہے لہذا خارج کیا جائے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق میچ ریفری نے سوریاکمار کا مؤقف مسترد کردیا، سوریا کمار یادیو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ بھارتی ٹیم نے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی۔خیال رہے کہ پی سی بی نے سوریاکمار یادیو کے ایکشن پر آئی سی سی کو تفصیلی خط لکھا تھا،پی سی بی نے آئی سی سی سے بھارتی کپتان کیخلاف انضباطی کارروائی کرنے کا کہا تھا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف تسلیم کرلیا،سیاست میں ملوث ہونے اورکھیل کو آلودہ کرنے کا الزام پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے حارث رؤف کا جرمانہ خود بھرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی اپنی جیپ سے رقم ادا کردیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کمپٹیشن کمیشن کی آئی سی ایچ کیس میں دو کروڑ روپے جرمانے کی مزید ریکوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاؤس کیس میں مزید دو کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ ریکور کیا ہے ، جس میں ملٹی نیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ سے ایک کروڑ نوے لاکھ روپے اور وائس کمیونی کیشنز سے چودہ لاکھ روپے کی ریکوری شامل ہے۔ انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاؤس کیس میں کمپٹیشن کمیشن اب تک مجموعی طور پر77 کروڑ روپے کی رقم طچور جرمانہ ریکور کر چکا ہے۔ کمیشن ٹیلی کام کمپنیوں پر عائد جرمانوں کی مکمل وصولی کے لیے کمپٹیشن کمیشن اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔