data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور سے بڑی خبر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایشیا کپ 2025 میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران اشارے کرنے پر آئی سی سی کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف پر عائد جرمانہ اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

یہ واقعہ 21 ستمبر کو پاک بھارت میچ میں پیش آیا تھا، جب صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد بلے کو بندوق کی مانند استعمال کر کے فائرنگ کا اشارہ کیا، جبکہ حارث رؤف نے وکٹ لینے اور باؤنڈری کے قریب بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے ’’طیارہ تباہ ہونے‘‘ کا اشارہ کیا تھا۔

بھارتی بورڈ اور فینز نے ان اشاروں کو متنازع قرار دے کر آئی سی سی میں شکایت درج کرائی، جس پر میچ ریفری نے معاملہ سنا۔ فیصلے کے مطابق صاحبزادہ فرحان کو صرف وارننگ دی گئی جبکہ حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند رکھنے کے لیے وہ حارث رؤف کا جرمانہ خود ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے اسی میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو پریزنٹیشن میں متنازع گفتگو پر قصوروار قرار دیتے ہوئے ان پر بھی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈاکٹر نبیہا کے شوہر حارث کھوکھر کون ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنے کم عمر دوست سے نکاح کرلیا، جس کے بعد سے وہ سماجی رابطوں کی دنیا میں زیر بحث ہیں۔

ڈاکٹر نبیہا کا نکاح معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے پڑھایا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ نکاح کی تقریب بھی مولانا کے گھر میں ہی منعقد ہوئی جس میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر کا نکاح حارث کھوکھر نامی شخص کے ساتھ ہوا جو دکھنے میں خوبصورت ہیں اور سوشل میڈیا پر اس جوڑی کی خوب تعریفیں بھی کررہے ہیں۔

ڈاکٹر نبیہا اور حارث کھوکھر کی دوستی چھ سال سے تھی جو اب ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں ہیں۔

مگر ڈاکٹر نبیہا کو فالو کرنے والے سوال پوچھ رہے ہیں کہ حارث کھوکھر کون ہیں؟

رپورٹ کے مطابق حارث کھوکھر کا تعلق میڈیا انڈسٹری سے ہے، وہ بطور صحافی اور تجزیہ نگار اپنے خیالات فیس بک پر شیئر کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ حارث کھوکھر دو ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کے مالک جبکہ وہ نوجوانوں کی میڈیا ایسوسی ایشن کا حصہ بھی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکٹر نبیہا بھی اس ایسوسی ایشن کی رکن ہیں، اسی پروگرام میں دونوں کی پہلی بار ملاقات بھی ہوئی تھی۔ 

دونوں کے مشترکہ دوست کے مطابق ڈاکٹر نبیہا نے متعدد بار کئی موضوعات پر آواز اٹھانے کیلیے حارث کھوکھر کے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کیا۔

یاد رہے کہ ابھی دونوں کا نکاح ہوا ہے جس کے بعد اُن کی شادی کی تقریبات جیسے مہندی، بارات اور ولیمے کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور اس حوالے سے باقاعدہ تاریخوں کا اعلان ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ہم جب بھی اقتدار میں آئے ان ترامیم کو واپس کریں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان
  • شاہ سلمان کی ہدایت پر سعودی عرب میں کل نمازِ استسقا ادا کی جائے گی
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان
  • ہم نے اعلان کیا ہوا ہے ہم ان ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے: بیرسٹر گوہر
  • لوگ ہر میچ میں پرفارمنس کی توقع رکھتے ہیں، ہم روبوٹ نہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں: حارث رؤف
  • ایک پلان اللہ کا ہوتا ہے اور وہ سب سے درست ہوتا ہے، حارث رؤف
  • کمپٹیشن کمیشن کی آئی سی ایچ کیس میں دو کروڑ روپے جرمانے کی مزید ریکوری
  • ڈاکٹر نبیہا کے شوہر حارث کھوکھر کون ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
  • ٹی 20 ورلڈ کپ؛ کون سے بھارتی شہر افتتاحی میچ اور فائنل کی میزبانی کریں گے؟
  • ڈنمارک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد