جاپان میں ’ٹوئٹر کلر‘ کو پھانسی، تین سال بعد پہلی سزائے موت پر عملدرآمد
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
جاپان نے ایک ایسے مجرم کو پھانسی دے دی جس نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کر کے 9 افراد کو قتل کیا تھا۔ یہ جاپان میں تقریباً تین سال بعد کسی سزائے موت پر عملدرآمد کا پہلا واقعہ ہے۔
’ٹوئٹر کلر‘ کے نام سے مشہور تاکاہیرو شیریشی نے 2017 میں 8 خواتین اور ایک مرد کو گلا گھونٹ کر قتل کیا اور ان کے جسموں کے ٹکڑے کر کے اپنے اپارٹمنٹ میں رکھے۔ یہ واقعات ٹوکیو کے قریب کیناگاوا کے شہر زاما میں پیش آئے تھے۔
جاپان کے وزیرِ انصاف کیسوکے سوزوکی نے پھانسی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بہت غور و خوض کے بعد کیا گیا کیونکہ مجرم کے جرائم کی نوعیت ’انتہائی خودغرض اور سفاکانہ‘ تھی، جس نے پورے معاشرے کو صدمے میں ڈال دیا۔
یہ سزائے موت جاپان میں جولائی 2022 کے بعد پہلی بار دی گئی، جب ایک شخص کو 2008 میں ٹوکیو کے شاپنگ ڈسٹرکٹ میں چاقو حملے پر پھانسی دی گئی تھی۔
وزیرِ اعظم شیگرو اشیبا کی حکومت کے اکتوبر میں اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پہلی سزائے موت تھی۔
یاد رہے کہ جاپان میں پھانسی پھندے کے ذریعے دی جاتی ہے اور قیدی کو صرف چند گھنٹے پہلے اطلاع دی جاتی ہے، جس پر انسانی حقوق کے ادارے کئی بار شدید اعتراض کر چکے ہیں۔
وزیرِ انصاف نے کہا، "جب تک ایسے پرتشدد جرائم ہو رہے ہیں، سزائے موت کو ختم کرنا مناسب نہیں ہوگا۔" ان کے مطابق اس وقت جاپان میں سزائے موت کے 105 قیدی موجود ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سزائے موت جاپان میں
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔