فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بھارت کو خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سرپرست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول اور ساحلی علاقوں میں ہر جارحیت کا مؤثر جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی چالوں کا مکمل ادراک ہے اور پاک فوج ہر محاذ پر وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے ملاقات کے دوران کہی۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر متاثر کن شخصیت ہیں، امریکی صدر کا ایک بار پھر اقرار

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوجوان افسران سے خطاب میں قومی یکجہتی، ادارہ جاتی ہم آہنگی، پیشہ ورانہ دیانت داری اور پاکستانیت کے فروغ پر زور دیا۔آرمی چیف نے کہا کہ افسران کو اپنی سوچ اور عمل میں قومی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ ہم ہندوستان کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان نے نہ پہلے اس کی اجارہ داری قبول کی اور نہ کبھی کرے گا، معرکہ حق میں پاکستان نے کشمیر لائن آف کنٹرول سے لے کر ساحل سمندر تک ہندوستان کی بلا جواز جارحیت کے خلاف بہترین جواب دیا ، اللّٰہ نے معرکہ حق میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مثالی تعلقات ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

’ہمیں ماضی کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کیونکہ جو قوم اپنی تاریخ بھول جائے، اس کا مستقبل محفوظ نہیں رہتا۔‘ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی شناخت ’پاکستانیت‘ ہے، نہ کہ لسانی، علاقائی یا ذاتی گروہی شناختیں۔

سول بیوروکریسی کی اہمیت کو تسلیم

آرمی چیف نے خطاب کے دوران سول بیوروکریسی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ریاستی نظم و نسق میں بیوروکریسی کا کردار نہایت اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایماندار اور باصلاحیت افسران ہی اداروں کو مضبوط بناتے ہیں۔

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے

افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  انہوں نے خبردار کیا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا اشارہ بھارت کے مبینہ حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی طرف تھا جن کے بارے میں پاکستان کا مؤقف ہے کہ وہ افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہیں۔

بھارت پر سخت تنقید

خطاب کے دوران جنرل منیر نے بھارت کو دہشت گردی کا سب سے بڑا ریاستی سرپرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مسلح افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آرمی چیف بھارت پاکستان خطاب عاصم منیر فیلڈ مارشل.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف بھارت پاکستان فیلڈ مارشل کہ پاکستان فیلڈ مارشل انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار