بنگلہ دیش کی گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
ڈھاکا: بنگلہ دیش میں ایک گارمنٹ فیکٹری اور اس سے متصل کیمیکل گودام میں آگ لگنے سے کم از کم 16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈائریکٹر فائر سروس تاج الاسلام چوہدری نے بتایا کہ گارمنٹ فیکٹری کی دوسری اور تیسری منزل سے 16 لاشیں برآمد کی گئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے، اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔جبکہ آگ لگنے کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اور عہدیدار طلحہ بن جشیم کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا کے علاقے میرپور میں 7 منزلہ فیکٹری کی تیسری منزل پر دوپہر کے وقت آگ بھڑکی، جو بعد میں اس کے ساتھ موجود کیمیکل گودام تک پھیل گئی، جہاں بلیچنگ پاؤڈر، پلاسٹک اور ہائیڈروجن پرآکسائیڈ ذخیرہ کیا گیا تھا۔
تاج الاسلام چوہدری نے بتایا کہ فیکٹری مالکان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، پولیس اور فوج ان کی تلاش میں ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کیمیکل گودام کو کام کرنے کا لائسنس حاصل تھا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی لائسنس کے بارے میں علم نہیں، تاہم جتنی اطلاعات ملی ہیں، اس کے مطابق یہ غیر قانونی ہے، تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی تصدیق کی جا سکے گی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
امریکی طیارہ گاڑیوں پر گر کر تباہ‘ متعدد افراد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی طیارہ گاڑیوں پر گر کر تباہ‘ متعدد افراد زخمی
واشنگٹن: امریکا میں چھوٹا طیارہ گاڑیوں پر گر کر تبا ہوگیا۔ جس سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ اڑان بھر نے میں ناکام ہوکر گاڑیوں پر گر کر تباہ ہوگیا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق فورٹ ورتھ میں طیارے تباہ ہونے سے گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں ایمرجنسی عملہ اور فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ حکام نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر عوام کے داخلے پر پابندی لگا دی۔