data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی کے تھانہ روات میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی سمیت مقامی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس مقدمے میں سعد رضوی، قاری بلال اور دیگر 21 رہنماؤں و کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ پولیس سب انسپکٹر نجیب اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم ٹی ایل پی کے کارکنان نے اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک بلاک کی اور پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی، حتیٰ کہ ایمونیشن چھیننے کی کوشش بھی کی گئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق، چک بیلی روڈ جھٹہ ہتھیال کے مقام پر مظاہرین نے سڑک بلاک کر کے ٹائر جلائے۔ احتجاج کی کال ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی کی جانب سے دی گئی تھی۔ قاری بلال اور دیگر کارکنان اسلحہ، پیٹرول بموں اور کیلوں والے ڈنڈوں سے مسلح تھے۔

پولیس کے مطابق، مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عدنان زخمی ہوا، جب کہ قاری دانش اور دیگر افراد نے کانسٹیبل نذیر پر تشدد کیا۔ ملزمان پولیس سے آنسو گیس کے شیل چھیننے اور پولیس وردی پھاڑنے میں بھی ملوث پائے گئے۔

موقع سے 10 کیلوں والے ڈنڈے، 4 پیٹرول بم، ٹی ایل پی کے جھنڈے، پتھر اور فائرنگ کے خول برآمد کیے گئے ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹی ایل پی

پڑھیں:

حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں اشتہاری سمیت 7 ملزمان گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251014-08-19
حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں اشتہاری سمیت 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ، شراب اور مین پوری برآمدکرلی، ایس ایچ او راہوکی نے کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری ملزم عمار عرف عمیر مغل کو گرفتار کرلیا، مزید کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرمنل عظیم پڑھیار کو پستول اور گولیوں سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزم رمضان دستی کو 300 عدد مین پوری سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی 350 عدد مین پوری چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ا یس ایچ او حالی روڈ نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ آرام باغ کراچی کے مقدمہ تھانہ فیروز آباد کراچی اور تھانہ جمشید کوارٹر کراچی کے مقدمہ میں روپوش ملزم محمد طحہ کو پستول اور گولیوں سمیت گرفتار کرکے ملزم کیخلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ایس ایچ او بی سیکشن نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش رضوان عرف ڈاڈا یوسفزئی کو 5 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایس ایچ او ہوسڑی نے کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری سپلائر گلشیر کمبھر کو 100 عدد مین پوری سمیت اور مین پوری سپلائر عبداللہ شیخ کو 160 عدد مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزمان کیخلاف گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • لاہور، مذہبی تنظیم پر دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے 25 مقدمات درج
  • راولپنڈی: سعد رضوی پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج
  • امیر ٹی ایل پی سیمت کئی افراد کے خلاف سکیورٹی فورسز پر حملے کا مقدمہ درج
  • سعد رضوی سمیت ٹی ایل پی کی قیادت اور کارکنوں پر 4 مقدمات درج
  • سعد رضوی سمیت دیگر رہنماوں کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس ذرائع
  • تحریکِ لبیک کے امیر سمیت 56 افراد کے خلاف دہشتگردی، اقدامِ قتل اور ڈکیتی کا مقدمہ
  • مذہبی جماعت کا احتجاج: سعد رضوی سمیت 3500 سے زائد کارکنان کے خلاف دہشتگردی اور قتل کا مقدمہ درج
  • ٹی ایل پی امیر سعد رضوی سمیت مقامی قیادت و کارکنان پر راولپنڈی میں بھی مقدمہ درج
  • حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں اشتہاری سمیت 7 ملزمان گرفتار