غزہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد غزہ شہر میں ملبہ ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ امدادی سامان سے لدے درجنوں ٹرک رفح اور کریم ابوسالم کے راستے غزہ میں داخل ہو گئے ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنی اشیاء کے ساتھ واپس غزہ کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ شہر میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں، جبکہ بلڈوزر ملبہ صاف کرنے میں مصروف ہیں تاکہ شہری اپنے گھروں کے باقی ماندہ حصوں تک رسائی حاصل کر سکیں۔

غزہ حکام کے مطابق اقوام متحدہ کی تازہ فضائی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف غزہ شہر میں 41 ہزار سے زائد رہائشی یونٹس مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ شہر میں 80 لاکھ مکعب میٹر ملبہ موجود ہے۔

Admiral Cooper, Jared Kushner and I traveled to Gaza today to verify Israel’s compliance with Phase I of the agreement.

We received detailed briefings on security, humanitarian aid, and deconfliction efforts. With continued commitment, peace remains within reach. pic.twitter.com/a3L5TqyW0k

— Special Envoy Steve Witkoff (@SEPeaceMissions) October 11, 2025

ترکیہ کے خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ نے بتایا کہ سرحدی گزرگاہیں کھلنے کے بعد درجنوں امدادی ٹرک خوراک، ادویات اور ایندھن لے کر غزہ میں داخل ہو رہے ہیں۔ معاہدے کے تحت روزانہ سینکڑوں ٹرکوں کے داخل ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی کانفرنس کی تیاری جاری ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کی شرکت متوقع ہے۔

https://www.facebook.com/trtworld/videos/dozens-of-aid-trucks-crossed-into-gaza-from-kerem-shalom-and-rafah-after-israel-/1191402479677869/

اقوام متحدہ کے نمائندے بالا کرشنن راج گوپال نے کہا ہے کہ غزہ کی تعمیرِ نو ایک طویل اور نسلوں پر محیط عمل ہوگا۔ ان کے مطابق اسرائیل کو فوری طور پر خیموں اور عارضی رہائش کی فراہمی کی اجازت دینی چاہیے تاکہ بے گھر فلسطینیوں کو رہائش مل سکے۔

امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے بھی غزہ کا دورہ کیا اور کہا کہ امن کے قیام اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں قیامت خیز آگ سے ہلاکتیں 55 تک پہنچ گئیں

ہانگ کانگ: شہر کے شمالی علاقے میں واقع ایک کثیر المنزلہ رہائشی کمپلیکس میں لگنے والی خوفناک آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ رات لگنے والی آگ نے چند ہی منٹوں میں عمارت کے متعدد بلاکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا۔

خبر ایجنسی کے مطابق 55 افراد میں سے 51 لوگ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 4 افراد نے اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑا۔

ہانگ کانگ فائر سروس کا کہنا ہے کہ کمپلیکس کے 8 میں سے 4 بلاکس میں آگ بجھا دی گئی ہے، جبکہ باقی بلاکس میں آگ پر قابو پانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایک بلاک آگ سے محفوظ رہا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے عمارت میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے پوری رات آپریشن جاری رکھا، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں مسلسل اسرائیلی حملے، امدادی سامان کی ترسیل شدید رکاوٹوں کا شکار ہے: اقوام متحدہ
  • مزاحمت اپنے ہتھیاروں کے ساتھ علاقائی معادلات میں داخل ہو چکی ہے اور اس طاقت کے عنصر کو برقرار رکھے گی، نجباء تحریک
  • ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں قیامت خیز آگ سے ہلاکتیں 55 تک پہنچ گئیں
  • یو اے ای نے فلسطینیوں کے لیے ایک کروڑ خوراکی پیکٹس کی مہم شروع کر دی
  • کراچی، دو الگ پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد
  • ہنگو میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 3 پولیس اہلکار شہید
  • مومنہ اقبال کا سالگرہ پر سرپرائز، منگنی کی چہ مگوئیاں شروع
  • سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورس کا یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان
  • جنوبی سوڈان میں امدادی طیارہ حادثے کا شکار، عملے کے تین ارکان جاں بحق
  • اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید 4 فلسطینی شہید، امدادی تنظیم کا غزہ میں آپریشن روکنےکا اعلان