مارگلہ کی پہاڑیوں پر ہرن ذبح کرنے کا واقعہ، تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
اسلام آباد( صغیر چوہدری )مارگلہ ہلز نیشنل پارک سے جنگلی ہرن کو پکڑ کر بے دردی سے ذبح کرنے کے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف دوروز گزرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف عائشہ شہزاد کی درخواست پر تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے درج مقدمے کے مطابق دو ملزمان کو وڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا ہے جن کے نام بشیر عباسی اور زین عباسی معلوم ہوئے ہیں جبکہ انکے ساتھ کچھ نامعلوم افراد بھی تھے تاہم ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ تھانہ کوہسار میں درج ایف آئی آر میں اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ مینجمنٹ ایکٹ کی خلافِ ورزی کی دفعات شامل ہیں مقدمے میں مدعیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایکٹ کے شیڈول ون کے تحت بارکنگ ڈئیر (ہرن) تحفظ شدہ جانور ہے جبکہ مقدمے میں نیچر ایکٹ 2024 کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں مقدمے میں چوری کی دفعہ بھی شامل ہے درخواست گزار نے پولیس کو بتایا کہ سیکشن 23 کے تحت جنگل میں اگر کوئی بھی جانور مردہ پایا جائے تو وہ مقامی حکومت کی ملکیت ہوتا ہے اس لئے ہرن کی باقیات جس میں کھال وغیرہ اور کھوپڑی برآمد کرنے میں مدد کی جائے ۔ واضح رہے کہ اس جرم میں دس لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ایک سال قید کی سزا ہوسکتی
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی آئی اے کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی کامیابی ،3ارب کا فائدہ
پی آئی اے کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی کامیابی ،3ارب کا فائدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی قانونی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مقدمے کے فیصلے کے تحت پی آئی اے کو مالی معاوضے کی مد میں 3 ارب 9 کروڑ 10 لاکھ روپے موصول ہو چکے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ ان کے مطابق یہ رقم پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے حق میں مقدمے کے فیصلے کے بعد موصول ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ فیصلے اور اس پر عملدرآمد کے مراحل میں 28 سال کا طویل وقت لگا، تاہم اب یہ رقم پی آئی اے کے اکانٹ میں منتقل ہو چکی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان 22 جولائی کو کثیر الجہتی تعاون سے متعلق اجلاس کی میزبانی کرے گا، دفترخارجہ پاکستان 22 جولائی کو کثیر الجہتی تعاون سے متعلق اجلاس کی میزبانی کرے گا، دفترخارجہ چین نے پاکستان کو ہمارے اہم ٹھکانوں کی معلومات دیں: انڈین ملٹری ڈپٹی چیف کے پی ا اور پنجاب میں زیر التوا سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان بھارت کی ڈرون ٹیکنالوجی میں خودکفالت کیلیے 23 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری پارٹی کی فلسطین پالیسی سے اختلاف پر برطانیہ کی پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ مستعفی گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئرز پگھلنے سے سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم