یومِ آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات، مارگلہ ٹریلز بند کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : یوم آزادی اورمعرکہ حق کی تقریبات کے باعث مارگلہ ٹریلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جس کے مطابق 12 اور 13 اگست کی رات اسلام آباد کی چار ٹریلز شہریوں کے لئے بند رہیں گے، ٹریل 2، 3، 4 اور 5 عام شہریوں کے لئے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹریلز کو بند کرنے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
یاد رہے کہ یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات جناح سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں ہوں گی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حسن ابدال میں بابا گورونانک کی سالگرہ کی تقریبات اختتام پذیر
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں