پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلی بار براہِ راست تجارت کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دہائیوں بعد پہلی بار براہِ راست تجارت کا آغاز ہو گیا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول درآمد کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا براہِ راست معاہدہ ہے۔
نومبر 2024ءمیں کراچی سے چٹاگانگ کے لئے پہلا مال بردار جہاز روانہ ہوا تھا۔
یہ اقدام کئی دہائیوں بعد دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست تجارت کا پہلا قدم تھا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
کینالز کے معاملے پر وفاق کا سندھ سے رابطہ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقات طے پاگئی
وفاقی حکومت نے کینالز کے معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے
پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات آج ہوسکتی ہے اور اگر آج ملاقات نہ ہوئی تو کل ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے تحفظات، سندھ میں جاری احتجاج، سندھ اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد سمیت کینالز کے معاملے پیپلزپارٹی اپنا بھرپور موقف پیش کرے گی۔
Post Views: 1