انسداد دہشت گردی عدالت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کی پیشی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251023-08-29
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز کی سماعت میں طلب کیے گئے 3 گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ اسٹیڈیم سیکورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو ہونے والی سماعت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی اور آئندہ تاریخ پر 3 گواہوں کو اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے تمام ملزمان کو بھی 5 نومبر کو جیل عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی عدالت میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت میں عدالت نے میں پیش
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات کی سماعت ملتوی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے خلاف 7 مقدمات میں درخواست ضمانت کی
سماعت وکلا ہڑتال کے باعث 16 دسمبر تک ملتوی کردی ہے ،عدالت نے سابق چیئرمین کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے دائر درخواست کی سماعت بھی کسی کارروائی کے بغیر ملتوی کردی، گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین کے وکیل اور محمد فیصل ملک پر مشتمل وکلا کی لیگل ٹیم کے علاوہ اسپیشل پراسیکوٹر ظہیر شاہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے تاہم عدالت کو بتایا گیا کہ
پنجاب میںئ2 سینئر وکلا کے قتل کے خلاف پنجاب بار کونسل نے ہڑتال کی کال دے رکھی ہے اور ہڑتال کا آج چھٹا روز ہے جس پر عدالت نے درخواست ضمانتوں اور میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے دائر درخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 16 دسمبر تک ملتوی کردی ۔یاد رہے کہ سابق چیئرمین کی 7 مقدمات میں گرفتاری کے بعد انہیں جوڈیشل کر دیا گیا تھا۔