پاکستان، آن لائن فراڈ بڑھنے لگا، 9ارب ڈالر کا نقصان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان میں آن لائن فراڈ اور ڈیجیٹل اسکیمز کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ گلوبل اینٹی اسکیم الائنس کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی شہریوں کو مختلف آن لائن اسکیمز کے ذریعے 9ارب امریکی ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسکیمرز نے پاکستانیوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے اتنی رقم لوٹی جتنی آئی ایم ایف کے مجموعی قرض پروگرام سے بھی زیادہ ہے۔ پاکستان کا مجموعی نقصان آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام سے تجاوز کر گیا۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے 39 فیصد شہری گزشتہ سال کسی نہ کسی آن لائن اسکیم یا فراڈ کا شکار ہوئے، جب کہ فی متاثرہ شخص اوسط نقصان 140 امریکی ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فراڈیوں نے زیادہ تر ٹیلی فون کالز، ایس ایم ایس، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام کو نشانہ بنایا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ن لائن
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔