اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ نے انسدادِ ڈینگی مہم مزید تیزکردی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) ڈینگی وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے انسدادِ ڈینگی مہم میں مزید تیزی لائی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ سرویلینس رپورٹ کے مطابق ڈینگی کنٹرول ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے اور متاثرہ علاقوں میں اسپرے اور فوگنگ کی سرگرمیاں مکمل کی جا رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز فیلڈ ٹیموں نے مجموعی طور پر 44,843 مقامات کا معائنہ کیا، جن میں سے 515 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے مراکز کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد( آن لائن) میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان کر دیا گیا۔اسلام آباد میں امتحان پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد کیا جائے گا۔کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونی ورسٹی میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لیا جائے گا، حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں بھی امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز کے ساتھ مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔واضح رہے کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لئے داخلہ ٹیسٹ رواں ہفتے کے آخر میں 26 اکتوبر کو ہوں گے۔