معروف فلمساز سنیل درشن نے ایک بار پھر اکشے کمار اور پریانکا چوپڑا کے درمیان مبینہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی شدہ مردوں کو زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اس واقعے کے لیے پرینکا کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

سنیل درشن، جنہوں نے اکشے کمار کے ساتھ لگاتار 7 فلموں میں کام کیا تھا، نے انکشاف کیا کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں دراڑ اسی وقت آئی جب اکشے کی پریانکا کے ساتھ مبینہ قربت کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

سنیل درشن کا انکشاف

بولی ووڈ ببل کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ آخر ایسا کیا ہوا تھا کہ اکشے کمار نے فلم ’برسات‘ کی شوٹنگ کے دوران ہی کام چھوڑ دیا تھا؟ سنیل درشن نے بتایا کہ وہ فلم  ’برسات‘کی شوٹنگ شروع کر چکے تھے اور اکشے و پریانکا کے ساتھ ایک گانا بھی فلمبند کر لیا گیا تھا۔ مگر اس کے بعد اکشے کمار نے انہیں بتایا کہ اُن کی ذاتی زندگی میں مسائل چل رہے ہیں اور فلم کو صرف ایک اداکار کے ساتھ مکمل کرنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیے  اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ کیوں چھوڑا اور ہالی ووڈ کا تجربہ کیسا رہا؟

سنیل درشن نے کہا

’میرا ماننا ہے کہ تمام اداکاروں کو ذمہ دار ہونا چاہیے، لیکن شادی شدہ مردوں کو اور بھی زیادہ محتاط رہنا چاہیے۔ غلطی کرنا انسان کی فطرت ہے، مگر اکثر ان کی ان غلطیوں کا خمیازہ پروڈیوسرز کو بھگتنا پڑتا ہے۔ میں اس ‘حادثے’ کا ذمہ دار پرینکا کو نہیں ٹھہراتا۔‘

یہ پہلا موقع نہیں کہ سنیل درشن نے اس معاملے پر بات کی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ اشارہ دے چکے ہیں کہ اکشے کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہنے شوہر کو  پریانکا چوپڑا کے ساتھ مزید کام کرنے سے روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے ’پریانکا کے سیٹ پر ڈائن کی طرح بیٹھی رہتی تھی‘، مدھو چوپڑا کا انکشاف

سنیل درشن نے مزید کہا کہ اکشے کمار کے ساتھ ان کے تعلقات ختم ہوئے تقریباً 20 سال ہو چکے ہیں۔ اور اس کے بعد دونوں کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

اکشے کمار اور پریانکا چوپڑا نے ایک وقت میں کئی ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، جن میں ‘مجھ سے شادی کروگی‘، ’انداز‘، اور ’اعتراض’ شامل ہیں۔ تاہم، دونوں نے بعد میں ایک ساتھ کام کرنا بند کر دیا، جس پر میڈیا میں مختلف قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اکشے کمار بالی ووڈ پریانکا چوپڑا ٹوئنکل کھنہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اکشے کمار بالی ووڈ پریانکا چوپڑا پریانکا چوپڑا سنیل درشن نے اکشے کمار کے ساتھ

پڑھیں:

بلبل صحرا گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

لاہور (نیوزڈیسک) معروف فوک گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے،’’ بُلبلِ صحرا‘‘ کے گائے گیتوں کا سحر آج بھی برقرار ہے۔

گلِ صحرائی اور لمبی جدائی، معروف لوک گلوکارہ ریشماں 1947ء میں راجستھان میں پیدا ہوئیں، برصغیر کی تقسیم کے بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے کراچی منتقل ہوگیا، خانہ بدوش خاندان سے تعلق رکھنے والی ریشماں نے کم عمری میں ہی صوفیانہ کلام گانا شروع کر دیا۔

ریشماں نے کلاسیکی موسیقی کی کوئی تربیت حاصل نہیں کی، ریڈیو کے ایک پروڈیوسر سلیم گیلانی نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر ننھی ریشماں کو گاتے ہوئے سنا، 12 سال کی عمر میں ریشماں کو ریڈیو پاکستان پر آواز کا جادو جگانے کا موقع ملا۔

1960ء کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کی بنیاد رکھی گئی تو ریشماں نے ٹی وی کیلئے گانا شروع کر دیا، انہوں نے پاکستانی فلموں کیلئے متعدد گیت گائے اور خوب شہرت سمیٹی، ریشماں کی مقبولیت سرحد پار بھی پہنچی اور بالی ووڈ میں یہ سحر انگیز آواز گونجی۔

معروف فوک گلوکارہ کے مشہور گیتوں میں ’’سُن چرخے دی مِٹھی مِٹھی کُوک‘‘، ’’وے میں چوری چوری‘‘، ’’اکھیاں نوں رین دے اکھیاں دے کول کول‘‘، ’’ہائے ربا نیئوں لگدا دِل میرا‘‘، ’’عاشقاں دی گلی وچ مقام دے گیا‘‘ شامل ہیں۔

ریشماں کو ستارہ امتیازاور لیجنڈز آف پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا گیا، لوک گلوکارہ 3 نومبر 2013ء میں گلے کے سرطان کے باعث لاہور میں انتقال کر گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • سو خطرناک قیدی رہا کرنا، چالیس ہزار طالبانوں کو واپس لانا سنگین غلطی تھا، اسحاق ڈار
  • افغانستان میں چائے کا کپ ہمیں 2012 پر لے آیا، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متحد ہونا پڑےگا، اسحاق ڈار
  • ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، حارث رؤف 2 میچوں کے لیے معطل
  • پاکستان قابل اعتماد عالمی شراکت دار کے طور پر آبھر : خواجہ آصف : بھارت سازشوں میں مصروف : عطاء تارڑ 
  • پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی‘ خواجہ آصف
  • چین پاکستان کا سدا بہار دوست، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی، خواجہ آصف
  • پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی، وزیر دفاع
  • اکشے کو سیٹ پر 100 انڈے کیوں مارے گئے؟ کوریوگرافر کا حیران کن انکشاف
  • بلبل صحرا گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے