سعودی فلم ’برقع سٹی‘ کے ہدایتکار فیبریس براک کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کی کہانی اور ان کی سن 2019 کی عربی شارٹ فلم برقع سٹی کی مماثلت پر بےحد حیران ہیں۔

گزشتہ کئی دنوں سے وشل میڈیا پر یہ بحث چل رہی ہے کہ بالی ووڈ کی فلم لاپتہ لیڈیز ایک عربی شارٹ فلم کا چربہ ہے۔ صارفین نے اس عربی فلم ’برقع سٹی‘ کا ایک مختصر کلپ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس میں دونوں فلموں کی کہانیوں میں مماثلت کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق کرن راؤ کی ’لاپتہ لیڈیز‘ کی کہانی لکھنے والے بپلب گوسوامی نے فلم کی کہانی چوری کرنے اور اس کی کاپی بنانے کے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2024 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم بالی ووڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر اکیڈمی ایوارڈز کیلئے بھیجی گئی تھی تاہم یہ اس لسٹ میں شامل نہیں ہوسکی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by BollywoodShaadis.

com (@bollywoodshaadis)

اب عربی فلم برقعہ سٹی کے ہدایتکار نے آئی ایف پی کو ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ تین اپریل تک ’لاپتہ لیڈیز‘ کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ’جب مجھے پتہ چلا تو میں بےحد حیران ہوا اور غمگین بھی ہوا، خاص طور پر تب جب مجھے معلوم ہوا کہ یہ فلم بھارت میں بہت کامیاب رہی ہے اور آسکر کے لیے بھی بھیجی گئی تھی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شارٹ فلم کو فیچر فلم بنانے کے بارے میں سوچ رہے تھے مگر اب انہیں نہیں معلوم کہ وہ ایسا کر سکیں گے یا نہیں۔

فیبریس براک کا کہنا تھا کہ وہ فلم دیکھنے سے پہلے ہی اس کی کہانی کے بارے میں جان کر حیران رہ گئے تھے کیونکہ وہ بلکل برقعہ سٹی سے مماثلت رکھتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کہانی کو بھارتی ثقافت میں ڈھال کر پیش کیا گیا تاہم کہانی فلم ان کی شارٹ فلم کی طرح تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ’لاپتہ لیڈیز‘ کی پروڈکشن ٹیم سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم لاپتہ لیڈیز کے مصنف بپلب گوسوامی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے ان تمام الزامات کو ’جھوٹ‘ پر مبنی قرار دے دیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے 3 جولائی 2014 کو اسکرین رائٹرز ایسوسی ایشن کے پاس فلم کو ’ٹو برائیڈز‘ کا ٹائٹل دے کر کہانی کا خاکہ پیش کرتے ہوئے موجودہ فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کی تفصیلی کہانی رجسٹر کرائی تھی۔

بپلب گوسوامی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی کی فلم کا آئیڈیا چوری نہیں کیا ہے۔ 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی کہانی شارٹ فلم انہوں نے کا کہنا

پڑھیں:

ٹرمپ کا انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم

ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

امریکی وفاقی جج کا کہنا ہے کہ شہریوں سے ووٹ ڈالنے سے قبل شہریت کے ثبوت طلب نہیں کیے جاسکیں گے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو ووٹنگ کے لیے وفاقی سطح پر ایسی شرط عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مارچ میں جاری ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر میں شہری ہونے کا ثبوت لازمی قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین ایف بی آر نے منی بجٹ کے کسی امکان کو مسترد کردیا
  • ’استغفراللہ کہنا مناسب نہیں تھا‘، صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر حنا بیات کا ردعمل
  • گوادر کے قریب معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل کا حیران کن نظارہ
  • نئی ٹی وی سیریز ’رابن ہڈ‘ : تاریخی حقیقت اور ذاتی پہلو کے امتزاج کے ساتھ پیش
  • زباں فہمی267 ; عربی اسمائے معرفہ اور ہمارے ذرایع ابلاغ
  • ای چالان کی قرارداد پر غلطی سے دستخط ہو گئے، کے ایم سی کی وضاحت
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو افشا ہونے کے بعد اسرائیلی فوجی استغاثہ لاپتہ
  • سوڈان : قیامت خیز مظالم، آر ایس ایف کے ہاتھوں بچوں کا قتل، اجتماعی قبریں اور ہزاروں لاپتہ
  • شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
  • ٹرمپ کا انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم