فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ ہراسانی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
بالی ووڈ فلم ’’سکندر‘‘ میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ شریا گپتا نے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں اپنے ساتھ ڈائریکٹر کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ شریا گپتا نے سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم ’سکندر‘ میں میڈیکل انٹرن کا کردار ادا کیا ہے۔ اداکارہ نے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں اپنے ساتھ پیش آئے کاسٹنگ کاؤچ کے خوفناک تجربے کا انکشاف کیا ہے۔
چنئی میں پلی بڑھی شریا کا کہنا ہے کہ ان کے پاس فلمی صنعت میں کوئی سفارشی رابطے نہیں تھے، اور انہیں اپنے کیریئر کے آغاز میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اپنے انٹرویو میں شریا نے بتایا ’’میں نے چنئی میں کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کیا۔ اس وقت کوئی کاسٹنگ ڈائریکٹر نہیں ہوا کرتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ میں ممبئی آنے کی خواہش رکھتی تھی۔ ممبئی میں مجھے ایسا کوئی تجربہ نہیں ہوا۔‘‘ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ کام کےلیے کسی بھی قسم کا غلط سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
شریا نے 2014 میں اپنے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں بتایا کہ ’’میں ایک ڈائریکٹر کے آفس میں آڈیشن کےلیے گئی تھی۔ اس وقت ڈائریکٹر اور پروڈیوسر براہ راست آڈیشن کےلیے بلایا کرتے تھے۔ میں اپنی والدہ کے ساتھ گئی تھی، لیکن جب میں کیبن کے اندر گئی تو ڈائریکٹر نے کہا، ’میری گود میں بیٹھو اور سین دکھاؤ‘۔ میں بہت چھوٹی تھی اور اس بات سے میں گھبرا گئی، میں نے جھوٹ بول دیا کہ میں سین تیار کرکے کل آؤں گی اور وہاں سے بھاگ نکلی۔‘‘
اس واقعے کے بعد شریا نے فیصلہ کیا کہ وہ ساؤتھ انڈسٹری میں ایسے ناخوشگوار حالات کا سامنا کرنے کے بجائے ممبئی میں کام کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کے ناجائز فوائد کےلیے تیار نہیں ہیں، اور اپنی عزت نفس کو کبھی مجروح نہیں ہونے دیں گی۔
یاد رہے کہ شریا گپتا نے رجنی کانت کے ساتھ بھی کام کیا ہے اور اب وہ ’سکندر‘ جیسی بڑی فلم میں نظر آئی ہیں۔ شریا سے پہلے بھی کئی اداکارائیں فلم انڈسٹری میں اپنے ساتھ پیش آنے والی ہراسانی کے واقعات کے متعلق انکشاف کرچکی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں اپنے ساتھ کے ساتھ کیا ہے
پڑھیں:
اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ سے متعلق شوبز چھوڑنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
حال ہی میں علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اداکار کی زندگی مشکل ہوتی ہے، ہمیں ایک ڈرامے کا چیک 3 مہینے بعد ملتا ہے، اپنی ہی کمائی کیلئے ہمیں لوگوں سے بھیک مانگنی پڑتی ہے کہ چیک کا کیا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب چیک ملتا ہے تو ایسا لگتا ہے ہم پر کوئی احسان کیا جارہا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے کام کرنا روک دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں لوگوں کے پاس جاتی ہوں اور بولتی ہوں کہ مجھے اپنی فیملی اور گھر کو سپورٹ کرنا ہے تو مجھے کہتے ہیں ہم آپ کیلئے اتنا کر تو رہے ہیں جتنا گزارا ہوجائے۔
علیزے شاہ نے کہا کہ وہ بتاتے ہیں ہم اتنی بڑی پروڈکشن میں ڈرامہ دے کر احسان کررہے ہیں، تو بھائی اپنا احسان اپنے پاس رکھیں، مجھے کام نہیں کرنا، جہاں کام میں عزت ہی نہیں ہے آپ وہاں کیا کام کروگے؟
اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے اپنا معاوضہ مانگا تو سوشل میڈیا پر مختلف پیجز کو پیسے دے کر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مجھ پر میمز بنائی گئیں،میٹنگز میں مجھے بےعزت کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کام دے کر میری ذات پر احسان نہیں کرو، مجھے صرف عزت چاہیے اور وقت پر معاوضہ چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ وہ بھی نہیں کرسکتے تو میرا خیال ہے کہ اس انڈسٹری میں آپ سے بڑا بھکاری کوئی نہیں ہے، آپ لوگ اداکاروں کا پیسہ کھا کر اتنے بڑے محل بنا رہے ہیں وہ کبھی تو ٹوٹیں گے، سب آپ لوگوں کو ہی مبارک ہو، میں کام صرف تب کروں گی جہاں میری عزت ہوگی۔
Post Views: 4