امت مسلمہ کی غیرت جب سو رہی تھی، تب یمن نے وہ کیا جو کوئی نہ کر سکا،علامہ جواد نقوی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
لاہور میں تقریب سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یمن کے یہ فرزندانِ حیدرؑ، یہ حسینی علمبردار، یہ ابابیلیں، ایک بار پھر فیل کے لشکر کو خاک میں ملا دیں گی۔ یہی وہ جذبہ ہے جو امت کو جگائے گا، یہی وہ استقامت ہے جو فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار کرے گی، اور یہی وہ اعلان ہے جو ظالموں کے ایوانوں کو زمین بوس کر دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے یمن کی جرات و استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب فلسطین پر صیہونی درندے ٹوٹ پڑے، جب غزہ کے معصوم بچوں کو بھوک اور بموں کے درمیان چناؤ پر مجبور کر دیا گیا، جب عالمی استعمار نے اسرائیل کی پشت پناہی کی، جب عرب بادشاہوں نے غداری کی مہر ثبت کردی، جب امت مسلمہ کی غیرت سو گئی تب یمن نے وہ کیا جو کوئی نہ کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے وہی مظلوم، جن کے اپنے گھر کھنڈر بن چکے، جن کے اپنے بچے فاقہ کشی میں بلک رہے، جن کی اپنی سرزمین راکٹوں سے گونج رہی تھی، وہی یمن، وہی حوثی مجاہدین، فلسطین کیلئے سب سے مضبوط دیوار بن کر کھڑے ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ جب امت مسلمہ کے بڑے بڑے ممالک رسمی مذمت سے آگے نہ بڑھے، جب مسلم حکمران اسرائیلی سفیروں کو عزت بخش رہے تھے، جب عالمی طاقتیں فلسطینیوں کی نسل کشی پرخاموش تھیں تب یمن نے وہ فیصلہ کیا جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حوثی مجاہدین نے اسرائیل کی ناکہ بندی کا اعلان کر دیا، بحیرہ احمر میں دشمن کے جہازوں پر حملے شروع کر دیئے اور اسرائیل کے اقتصادی نظام کو ہلا کر رکھ دیا۔ خوف کے مارے بڑی بڑی عالمی کمپنیاں اپنے جہازوں کے راستے بدلنے پرمجبور ہوگئیں، اسرائیل کی بندرگاہیں سنسان ہو گئیں اور عالمی تجارت میں ارتعاش پیدا ہوگیا۔ یہ وہ یمن ہے جسے مٹانے کیلئے عرب وعجم کی ظالم قوتیں برسوں سے سازشیں کر رہی تھیں، مگر آج وہی یمن، اسرائیل کے سینے پر خنجر بن کر پیوست ہوچکا ہے۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ آج اگر کوئی یہ دیکھنا چاہے کہ غیرتِ ایمانی کیا ہوتی ہے، تو وہ یمن کے مظلوم مگر بہادر سپوتوں کو دیکھے۔
ان کا کہنا تھا کہ یمن کے یہ فرزندانِ حیدرؑ، یہ حسینی علمبردار، یہ ابابیلیں، ایک بار پھر فیل کے لشکر کو خاک میں ملا دیں گی۔ یہی وہ جذبہ ہے جو امت کو جگائے گا، یہی وہ استقامت ہے جو فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار کرے گی، اور یہی وہ اعلان ہے جو ظالموں کے ایوانوں کو زمین بوس کر دے گا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
علامہ قاضی نادر علوی مجلس علماء مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے صدر منتخب
سیمینار سے مرکزی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی، علامہ عسکری الہدایت، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، علامہ غلام عباس یزدانی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، فضل عباس نقوی، علامہ طاہر عباس نقوی و دیگر نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
مجلس علماء مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام "مہدویت اور عصر حاضر کے تقاضے" کے عنوان سے علمی سیمینار کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ مہدویہ کمپلیکس ملتان میں "مہدویت اور عصر حاضر کے تقاضے" کے عنوان سے علمی سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں ضلع ملتان کے علمائے کرام نے شرکت کی۔ سیمینار سے مرکزی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی نظارت کے رکن علامہ عسکری الہدایت، سربراہ مجلس اتحاد المومنین پاکستان علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، پرنسپل جامعہ عمران ابو طالب جتوئی علامہ غلام عباس یزدانی، صوبائی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، فضل عباس نقوی چیئرمین ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل پاکستان، علامہ طاہر عباس نقوی و دیگر نے خطاب کیا۔علمی سیمینار میں علامہ محمد حسین حیدری پرنسپل جامعہ باقر العلوم الجعفریہ مظفرگڑھ، علامہ ظفر حسین حقانی پرنسپل جامعہ امام علی ملتان، علامہ مختار حسین نقوی پرنسپل جامع العباس خانیوال، مولانا امیر حسین نقوی، قاری حسین مہدی پرنسپل دانشگاہ امام حسن عبدالحکیم، مولانا ثمر عباس نقوی، مولانا ثقلین عباس نجفی، جواد رضا جعفری، مولانا فرخ شمسی، علی مصدق رضا ریجنل صدر ISO جنوبی پنجاب، مولانا مظہر حسین، مولانا اللہ دتہ، مولانا صفدر حسین کانجو و دیگر نے شرکت کی۔