غزہ کے سکول پر اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچو ں سمیت 36 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)غزہ کے علاقے دراج میں ایک سکول پر اسرائیلی حملے میں 36 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے فہمی الجرجاوی سکول میں سینکڑوں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ سکول پر اسرائیلی حملے میں مزید درجنوں افراد زخمی ہو گئے ۔نومبر 2023 میں غزہ شہر کے البراق سکول میں بموں اور توپ خانے کے حملوں میں کم از کم 50 افراد مارے گئے تھے۔ گزشتہ سال اگست میں التابین سکول میں صبح کی نماز کے لئے جمع ہونے والے 100 سے افراد اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسرائیلی حملے میں
پڑھیں:
غزہ پٹی میں تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 23 فلسطینی ہلاک
حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا، اسرائیل غزہ پٹی میں تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 23 فلسطینی ہلاک حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا، اسرائیلیمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے جمعرات کو اسرائیل کے بین گورین ایئر پورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کر لی، جسے اسرائیلی فوج نے ناکام بنا دینے کا دعویٰ کیا ہے۔
حوثی باغیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے ایک ویڈیو بیان میں کہا، ’’حوثی فورسز نے ایک فوجی آپریشن کے تحت اسرائیل کے اہم ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائل داغا۔‘‘ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا، ’’یمن سے داغا گیا ایک میزائل کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
‘‘
یاد رہے کہ اکتوبر 2023 میں غزہ کی جنگ کے آغاز کے بعد سے حوثی باغی اسرائیل اور بحیرہ احمر و خلیج عدن میں بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جس کے جواب میں اسرائیل نے یمن کے مختلف علاقوں پر، بشمول بندرگاہی شہر الحدیدہ، کئی فضائی حملے بھی کیے۔
غزہ پٹی میں تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 23 فلسطینی ہلاک
غزہ پٹی میں حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دیر گئے کیے گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 23 فلسطینی مارے گئے، جن میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔
یہ حملے ایسے وقت پر کیے گئے، جب فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے قطر میں جاری بالواسطہ جنگ بندی مذاکرات کے دوران 10 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔سول ڈیفنس ایجنسی کے اہلکار محمد المغیر نے بتایا کہ تازہ بمباری وسطی اور جنوبی غزہ پٹی میں کی گئی اور یہ کہ سب سے ہلاکت خیز حملہ دیر البلح میں ہوا، جس میں 12 افراد مارے گئے۔ ان میں آٹھ بچے اور دو خواتین بھی شامل تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیاروں نے ایک طبی مرکز کے سامنے شہریوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا۔
نصیرات مہاجر کیمپ پر ایک علیحدہ حملے میں دو، جب کہ بریج کیمپ پر حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ خان یونس کے علاقے المواصی میں خیموں میں رہنے والے پانچ افراد بھی اسرائیلی حملوں میں مارے گئے۔ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر ان حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اے ایف پی کے مطابق میڈیا پر عائد پابندیوں کے باعث آزاد ذرائع سے اس جانی نقصان کی تصدیق ممکن نہ ہو سکی۔