لیاری میں منہدم عمارت کی جگہ پر ریسکیو آپریشن 48 گھنٹے بعد مکمل
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
رپورٹ: جنید شاہ سوری
کراچی کے علاقے لیاری کی منہدم ہوئی عمارت کے ڈھیر پر 48 گھنٹوں تک جاری ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، اب تک 27 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، خدشہ ہے ایک شہری کی لاش ملبے تلے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ریسکیو آپریشن عمارت منہدم لیاری بغدادی ہلاکتیں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ریسکیو ا پریشن لیاری بغدادی ہلاکتیں
پڑھیں:
کراچی، لیاری میں ریسکیو آپریشن جاری، 26 لاشیں نکال لی گئیں
کراچی، لیاری میں منہدم ہونے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہےکراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 26 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ملبے سے نکالی گئی لاشوں میں 12 مرد، 9 خواتین اور ایک بچے کی لاش شامل ہے۔
ریسکیو آفیسر کا کہنا ہے کہ مزید 3 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے، اب تک 80 فیصد ملبہ ہٹانے کا کام مکمل ہوچکا ہے، آپریشن کے دوران 2 بار بھاری رقوم ملی جو ذمہ داروں کے حوالے کیں۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عمارت کی تیسری منزل کو گرا کر بنیادوں کی مرمت کرنے کا کہا گیا،
ریسکیو آفیسر نے کہا کہ عمارت کے نیچے رکشے پارک کئے جاتے تھے، تقریباً 50 رکشے بھی ملبے تلے دب گئے ہیں۔
دوسری جانب متاثرہ عمارت کے اطراف میں موجود دیگر عمارتوں کو بھی خالی کرا کر پولیس کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی تھیں۔