سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے فلمی دنیا میں قدم رکھ لیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے فلمی دنیا میں قدم رکھ لیا، ان کی ڈیبیو فلم کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے تامل فلم انڈسٹری سے اپنی شوبز کیریئر کا آغاز کیا ہے ، ان کی فلم کے ٹیزر نے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی جس کے ان کے مداح انہیں بڑے پردے دیکھنے کے منتظر ہیں۔
سریش رائنا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنےشوبز کیریئر کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک نئی فلم کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف پروڈکشن ہاؤس ڈریم نائٹ سٹوریز کی جانب سے رائنا کی پہلی فلم کا اعلان ایک مختصر ویڈیو کے ذریعے کیا گیا ہے، جسے فی الحال پروڈکشن نمبر ون کے نام سے پکارا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قوی امکان ہے کہ یہی فلم کا حتمی نام ہو تاہم اس حوالے سے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے فی الحال کوئی تصدیق یاد تردید نہیں کی گئی۔
مذکورہ فلم کی ہدایتکاری لوگن کر رہے ہیں، جو تامل فلم انڈسٹری میں ’مان کراٹے‘، ’ریمو‘ اور ’گیتھو‘ جیسی کامیاب فلموں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، فلم کے ٹیزر کی ریلیز کیلئے ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تامل انڈسٹری کی نامور شخصیات شریک ہوئیں۔
فلم کے ابتدائی پرومو میں ایک شخص کرکٹ گراؤنڈ میں چہل قدمی کرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے جس سے فلم بینوں کے تجسس میں اضافہ ہو گیا ہے۔
فلم سینما گھروں کی زینت کب بنے گی اس حوالے سے تاریخ تو سامنے نہیں آسکی تاہم رائنا کے فلمی سفر کی پہلی جھلک نے ہی فلم بینوں اور کرکٹ شائقین کے درمیان دلچسپی کی نئی لہر پیدا کر دی ہے۔
اپنی زندگی کی اس نئی اننگ میں سریش رائنا کیا جوہر دکھائیں گے، اس کے لیے مداحوں کو فلم کی ریلیز تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فلم کا
پڑھیں:
دنیا میں صحافی قتل کے 10 میں سے 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں: انتونیو گوتریس
نیویارک (ویب ڈیسک )اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم صحافیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، دنیا بھر میں صحافیوں کے قتل کے 10 میں سے تقریباً 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں۔
اپنے بیان میں انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ غزہ کسی بھی تنازع میں صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک جگہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، سزا نہ ملنا صرف متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں بلکہ صحافتی آزادی پر حملہ ہے۔
یو این کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سزا نہ ملنا مزید تشدد کو بڑھاتا ہے اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، تمام حکومتوں کو ہر کیس کی تحقیقات کرنی چاہئیں، ہر مجرم کو کٹہرے میں لانا چاہیے۔
انتونیو گوتیرس نے کہا کہ تمام حکومتوں کو یقینی بنانا چاہیے کہ صحافی ہر جگہ اپنے فرائض آزادانہ طور پر انجام دے سکیں۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جب صحافیوں کو خاموش کیا جاتا ہے تو ہم سب اپنی آواز کھو دیتے ہیں، آئیں ہم سب مل کر ایک ساتھ کھڑے ہو کر صحافتی آزادی کا دفاع کریں۔