سابق بھارتی کرکٹر کی فلمی صنعت میں انٹری، فلم ٹیزر جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
بھارتی کرکٹ کے میدان میں چھکوں کی بارش کرنے والے سریش رائنا اب اپنی نئی اننگ اسکرین پر کھیلنے کےلیے تیار ہیں۔
سابق بھارتی کرکٹر نے تامل فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے، جس کے بعد کھیل کے دیوانے اب انہیں بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔
سریش رائنا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی اداکاری کے کیریئر کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک نئی فلم کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جس کا اعلان ہوتے ہی یہ خبر بھارتی میڈیا کی شہ سرخی بن گئی۔
Welcoming Chinna Thala @ImRaina ❤️ on board for #DKSProductionNo1! ????????️@Logan__you @Music_Santhosh @supremesundar @resulp @muthurajthangvl @sandeepkvijay_ @saravananskdks @TibosSolutions @kgfsportz #sureshraina #chinnathala #dreamknightstories pic.
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف پروڈکشن ہاؤس ڈریم نائٹ اسٹوریز نے رائنا کی پہلی فلم کا اعلان ایک ویڈیو کے ذریعے کیا، جسے فی الحال پروڈکشن نمبر 1 کے نام سے پکارا جا رہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہی فلم کا حتمی نام بھی ہوسکتا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
اس فلم کی ہدایت کاری لوگن کر رہے ہیں، جو تامل فلم انڈسٹری میں ’مان کراٹے‘، ’ریمو‘ اور ’گیتھو‘ جیسی کامیاب فلموں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ فلم کا ٹیزر ایک بڑی تقریب میں لانچ کیا گیا، جس میں تامل فلم انڈسٹری کی کئی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اس پرومو میں ایک شخص کو کرکٹ گراؤنڈ میں چہل قدمی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس سے فلم کے موضوع پر مزید تجسس بڑھ گیا ہے۔
یہ بھی دلچسپ حقیقت ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز کے ساتھ طویل وابستگی کی وجہ سے سریش رائنا کو مداح پیار سے چنّا تھالا کے نام سے پکارتے ہیں، اور اب یہی مداح انہیں فلم کے پردے پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔
فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے ابھی کوئی اعلان سامنے نہیں آیا، لیکن رائنا کے فلمی سفر کی پہلی جھلک نے ہی فلم بینوں اور کرکٹ شائقین کے درمیان دلچسپی کی نئی لہر پیدا کر دی ہے۔ اس نئی اننگ میں سریش رائنا کیا کارنامہ دکھائیں گے، اس کے لیے مداحوں کو فلم کی ریلیز تک کا انتظار کرنا ہوگا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سیاسی میدان میں نئی انٹری، الیکشن کمیشن نے نئی جماعت رجسٹر کرلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی سیاسی میدان میں ایک نئی پارٹی کی انٹری ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرلی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی سیاسی جماعت ’’بہاولپور عوامی حقوق پارٹی‘‘کو باقاعدہ طور پر رجسٹر کر لیا ہے، جس کا
باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اندراج کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد بڑھ کر 167 ہو گئی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی تسلیم کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق محمد سلمان مہتاب کو پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کی رجسٹریشن سے جنوبی پنجاب، خصوصاً بہاولپور کے عوامی مسائل اور حقوق کے لیے ایک نئی سیاسی آواز سامنے آئی ہے، جو آئندہ عام انتخابات میں اپنا کردار ادا کرنے کی اہل ہو گئی ہے۔الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد یہ جماعت ملکی سیاست میں اپنی جگہ بنانے کے لیے قانونی و آئینی حیثیت حاصل کر چکی ہے۔