شیخوپورہ پیپرفیکٹری میں زہریلی گیس سے 4مزدورجاں بحق ، چھ کی حالت تشویشناک
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
شیخوپورہ+فیروز والا (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) خانپور کے قریب نجی پیپر مل میں زہریلی گیس سے 4 مزدور جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 مزدوروں کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ فلائنگ پیپر مل میں پیش آیا جہاں مزدور فیکٹری میں پلپ والے ٹب کے اندر کام کرتے ہوئے گیس کی وجہ سے گر گئے اور 4 افراد جاں بحق ہو گئے اور 6 افراد بے ہوش ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی شناخت 40 سالہ عباس ولد محمد حسین، 19 سالہ بلال ولد محمد عباس، 30 سالہ علی حیدر ولد یوسف‘ شعیب ولد عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ماہ رنگ بلوچ کو عدالتی کارروائی کے بغیر دہشتگرد قرار انتہائی تشویشناک ہے، فرحت اللہ بابر
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی انسانی حقوق کمیٹی نے ردعمل اس وقت دیا ہے جب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر نے میڈیا سے بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ماہ رنگ بلوچ کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ سمیت ان کی پارٹی یا کسی بھی شخص کو بغیر ثبوت اور عدالتی کارروائی کے بغیر دہشتگرد قرار دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات انتہائی تشویشناک ہیں اور یہ بیک فائر ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ فرحت اللہ بابر نے یہ ردعمل اس وقت دیا جب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ پریس کانفرنس میں بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ماہ رنگ بلوچ پر تنقید کی تھی اور میڈیا سے اس گروپ اور اس کے ارکان کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔