راولپنڈی:

تھانہ چکلالہ کے علاقے میں دل دہلا دینے والا واقعہ، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔

پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاہم ملزم واقعے کے بعد اسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت عنائیت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ بچی کی والدہ آسیہ کوثر نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اُس کا شوہر حسن اقبال آٹھ سال قبل دوسری شادی کے بندھن میں بندھا، اور ان کے چار بچے ہیں۔

مزید پڑھیں: شقی القلب باپ کا تین سالہ بیٹے پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد بچہ شدید زخمی

خاتون کے مطابق وہ لوگوں کے گھروں میں کام کرکے بچوں کی کفالت کر رہی ہیں۔

واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے آسیہ کوثر نے کہا کہ گزشتہ شام تقریباً چار بجے اُن کے شوہر نے بھائی کے فون سے رابطہ کیا اور اطلاع دی کہ بچی سیڑھیوں سے گر گئی ہے اور وہ فوری گھر آئیں۔

خاتون کے مطابق وہ جب تک گھر پہنچیں، حسن اقبال بچی کو لے کر اسپتال روانہ ہو چکا تھا۔ وہ اس کے پیچھے بینظیر بھٹو اسپتال پہنچیں جہاں بچی کی لاش سٹریچر پر موجود تھی۔ عنائیت فاطمہ کے جسم اور کانوں پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ جب اُنہوں نے شوہر سے سوال کیا تو وہ ایمرجنسی وارڈ سے فرار ہو گیا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں شقی القلب والد نے 3 ماہ کے بیٹے کو قتل کردیا

دوسری جانب مقتولہ کی بڑی بہن ابیرہ نے انکشاف کیا کہ والد نے عنائیت فاطمہ کو لاتوں اور مکوں سے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

مدعیہ کے مطابق ملزم ماضی میں بھی بچوں پر تشدد کرتا رہا ہے اور متعدد بار اہلِ خانہ کی جانب سے اسے روکا گیا، تاہم وہ باز نہ آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا چکا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق بچی کی

پڑھیں:

کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا

کراچی:

تین ہٹی مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں منی ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس نے تین ہٹی مزر کے قریب ہونے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا۔

ایس ایچ او جمشید کوارٹرزانصر بٹ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ حماد کے نام سے ہوئی ہے اور زخمی ہونے والے 35 سالہ امین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور گوت خان کو گرفتار کر کے  منی ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جس پر سامان بھی لدا ہوا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محبوب نے شادی کے اصرار پر خاتون کو قتل کر کے دفنا دیا
  • کراچی، اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے بچہ فروخت
  • کراچی ، اسپتال کے اخراجات ادائیگی کیلئے نومولودکی فروخت کا انکشاف
  • کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
  • کراچی میں اسپتال کے اخراجات کی ادائیگی کیلیے نومولود بچہ فروخت کرنے کا انکشاف
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
  • سابق خاتون ایم پی اے پر لاہور پولیس کا مبینہ تشدد، انکوائری کا حکم
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی خاتون جنرل مستعفی
  • بالی ووڈ کے سُپر اسٹار 89 سالہ دھرمیندر کی طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل