رجنی کانت کی ’قُلی‘ کون سے خاص دن ریلیز ہوگی! فلم میں عامر خان کی بھی انٹری
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
رجنی کانت کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سپر اسٹار کی فلم قُلی کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
لوکیش کناگراج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’قُلی‘‘ 14 اگست 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
یاد رہے کہ اگست 1975 کو رجنی کانت کی پہلی فلم ابھوروا راگنگل” ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکار نے نہایت مختصر سا کردار ادا کیا تھا۔
اس طرح میگا اسٹار رجنی کانت کو فلم انڈسٹری میں پورے 50 سال مکمل ہوگئے ہیں اور فلم قلی کو اسی یادگار دن ریلیز کیا جائے گا۔
فلم قُلی میں رجنی کانت کے ساتھ ممکنہ طور پر عامر خان بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ رجنی کانت کی پچھلی فلم "جیلر” بھی اگست میں ریلیز ہوئی تھی اور بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔
تاہم رجنی کانت کی نئی فلم "قُلی” کو ’’وار 2‘‘ جیسی بڑی فلم سے باکس آفس پر سخت مقابلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ یہ دنوں فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہوں گی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: رجنی کانت کی
پڑھیں:
اگر عورتیں بھی غیرت کے نام پر قتل شروع کردیں تو ایک بھی مرد نہ بچے؛ ہانیہ عامر
بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر کیے گئے دل دہلا دینے والے قتل پر شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی خاموش نہ رہ سکیں۔
اداکارہ ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کے ذریعے نہ صرف واقعے کی مذمت کی بلکہ معاشرتی اقدار پر بھی سوالات اٹھا دیے۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں صرف ایک جملہ لکھا ہوا لیکن اس ایک جملے نے معاشرے کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔
ہانیہ عامر نے جو تحریر شیئر کی اس میں لکھا تھا کہ ’’اگر عورتیں غیرت کے نام پر قتل شروع کر دیں تو معاشرے میں ایک بھی مرد زندہ نہ بچے‘‘۔
https://www.instagram.com/p/DMXOlgMIVV3/ہانیہ عامر نے اس عکسی پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں دیا لیکن پیغام بالکل واضح اور پُرتاثیر تھا۔ ان کا اشارہ بلوچستان واقعے کی جانب تھا۔
اداکارہ نعیمہ بٹ نے ڈیگاری واقعے کی تصویر کے ساتھ ایک معنی خیز کیپشن شیئر کیا۔ انھوں نے لکھا کہ ڈرپوک دیکھا ہے؟ وہ دیکھو ہاتھ میں بندوق ہے۔ بہادر دیکھنا ہے؟ وہ دیکھو ہاتھ میں قرآن ہے۔ بس اتنی سی کہانی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)
سوشل میڈیا صارفین نے ان دونوں کی پوسٹس کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ معاشرے میں قانون کی عمل داری بے حد ضروری ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ عید الاضحیٰ سے چند روز قبل کا ہے تاہم اس کی ویڈیو اب وائرل ہوئی اور حکام نے ایکشن لیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند مسلح افراد خاتون اور مرد کو لاتے ہیں اور کچھ فاصلے پر کھڑا کرکے گولیاں مار دیتے ہیں۔