Daily Mumtaz:
2025-11-25@13:11:42 GMT

وہ خوبصورت دوست، جو ریکھا کے لیے مصیبت بن گئی تھی

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

وہ خوبصورت دوست، جو ریکھا کے لیے مصیبت بن گئی تھی

بولی ووڈ کی مشہور اداکارہ ریکھا ہمیشہ سے ہندی سنیما کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہیں۔ ان کا نام ہی کسی فلم کو ہٹ بنانے کے لیے کافی ہوتا تھا۔ لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ایک بڑی فلم سے محروم ہوگئیں اس موقع کا فائدہ جیتندر کی قریبی دوست جیا پردہ نے اٹھایا۔

نیوز18 کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 1985 میں جیتندر کی فلم ”سنجوگ“ ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں ابتدائی طور پر مرکزی کردار ریکھا اور جیتندر کے لیے فائنل کیے گئے تھے۔ دونوں کی جوڑی اُس وقت شائقین میں بے حد مقبول تھی اور ان کے کئی پراجیکٹس سپرہٹ ثابت ہو چکے تھے۔

ریکھا اس دور کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ہیروئنوں میں شمار ہوتی تھیں۔ ان کے پاس فلموں کی لائن لگی رہتی تھی، سخت مصروف شیڈول کی وجہ سے وہ اپنی ڈیٹس فائنل نہیں کر پائیں۔ نتیجتاً، وہ اس فلم سے باہر ہو گئیں۔

اس کے بعد، فلم کے میکرز نے یہ موقع جیا پردہ کو دے دیا۔ جیا پردہ نے فلم سنجوگ میں ایک ماں اور ایک بیٹی کے روپ میں ڈبل رول اتنی خوبی سے ادا کیا کہ فلم بینوں کو ریکھا کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔ ان کی پرفارمنس نے ناظرین کے دل جیت لیے اور فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جیا پردہ اور جیتندر اس سے قبل بھی کئی ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے تھے۔ رپورٹس کے مطابق، دونوں نے تقریباً 24 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، جن میں سے 18 فلمیں سپرہٹ ثابت ہوئیں۔ ان کی آن اسکرین کیمسٹری اور دوستی ناظرین کو بے حد پسند آتی تھی۔

اگرچہ ریکھا کے فلم سے ڈراپ ہونے کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی، لیکن فلمی حلقوں میں یہ بات عام ہے کہ جیا پردہ کو یہ موقع جیتندر کی سفارش پر ملا۔

دوسری جانب، ریکھا اور جیتندر کی جوڑی بھی فلمی دنیا کی مقبول جوڑیوں میں شمار ہوتی تھی۔ دونوں نے متعدد رومانٹک اور فیملی ڈرامہ فلموں میں ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کیے اور اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔

یوں کہا جا سکتا ہے کہ جہاں ریکھا کے ہاتھ سے ایک کامیاب فلم نکل گئی، وہیں جیا پردہ کے کیریئر میں سنجوگ نے ایک نیا موڑ پیدا کیا اور بالی ووڈ میں ان کا مقام مزید مستحکم کر دیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جیتندر کی جیا پردہ میں ایک

پڑھیں:

قطری وزیرداخلہ خلیفہ بن حمد سےنتیجہ خیز ملاقات ہوئی،وزیرداخلہ

دوحہ (ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کو اہم قرار دیا ہے اور کہا کہ علاقائی اور دوطرفہ امور پر تعاون بڑھانے کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں بتایا کہ قطری وزیرداخلہ سے نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون میں اضافے پربات چیت کی۔ منشیات اسمگلنگ روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں اور ساحلی محافظوں میں تعاون مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے قطری ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے کئی دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • پڑوسی نے چھری سے وار کر کے اپنے دوست کو قتل کر دیا، ملزم فرار
  • پانچ سال کے عرصے میں کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا، جی بی کے وزیر بلدیات کا اعتراف
  • ضمنی انتخابات شفاف، کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، طلال چوہدری
  • سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا،افغانستان،بھارت، فتن الہندوستان اور پی ٹی ایم کا پردہ چاک
  • میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گی، پروین شاکر کی 73 ویں سالگرہ آج
  • ایکس کےنئےفیچر نے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنےوالے انسانی حقوق کے جعلی علمبرداروں کا پردہ چاک کردیا
  • قطری وزیرداخلہ خلیفہ بن حمد سےنتیجہ خیز ملاقات ہوئی،وزیرداخلہ
  • ایس آئی آر کے نام پر پورے ملک میں افراتفری مچی ہوئی ہے، راہل گاندھی
  • چند وکلاء دوست آئینی ترامیم پر اپنی سیاست کررہے ہیں، ایڈووکیٹ سرفراز میتلو
  • 5300 ارب کی کرپشن کرنے والوں کی لسٹ طلب