لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 20 مارچ 2025ء )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکی پشت پناہی سے غزہ میں جاری اسرائیلی سفاکیت کے خلاف جمعہ (کل) کو ملک گیر احتجاج ہوگا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز میں امریکی قونصل خانوں کی جانب مارچ بھی کیا جائے گا۔ نواز شریف، بلاول بھٹواور عمران خان امریکہ کی مذمت کریں۔

انتظامی مشینری پرامن مارچ کا راستہ نہ روکے، یہ عوام کا جمہوری آئینی حق ہے، وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کی اجازت، پاکستان میں امریکی غلام سفارت خانوں کے سامنے احتجاج روکنے کے لیے ایکشن میں آجاتے ہیں۔ سب پارٹیوں کو ٹرمپ کی خوشنودی کے حصول کے لالے پڑے ہوئے ہیں، انجمن غلامان امریکہ کے ہوتے ہوئے پاکستان آزاد نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

پوری قوم متحد ہوکر عالمی طاغوت امریکہ اور ملک میں اس کے آلہ کاروں کے خلاف کھڑی ہوجائے۔

قوم سے اپیل ہے احتجاج میں شرکت کرے، تمام حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان بھی اہل فلسطین کے حق کے لیے ہونے والے احتجاج کا حصہ بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری اور امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

امیر جماعت نے کہا کہ جنگ بندی معاہدوں کی کھلی ورزی کرتے ہوئے جاری اسرائیلی حملوں میں 183بچوں سمیت 500 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ غزہ کی ناکہ بندی جاری ہے، وہاں خوراک، ادویات کا شدید بحران ہے، غزہ میں پچاس ہزار سے زائد شہادتیں ہوچکیں، ہزاروں لوگ ملبے تلے دفن ہیں، 90 فیصد شہر ملبہ کا ڈھیر بن چکا، عالمی عدالت نے اسے نسل کشی قرار دیا، امریکہ ڈھٹائی سے اسرائیل کی حمایت میں کھڑا ہے، ٹرمپ غزہ کو خالی کرانے کے بیانات جاری کررہے ہیں۔

ان حالات میں اسلامی ممالک کے حکمرانوں کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے، روس یوکرین میں مصالحت کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیے جارہے ہیں، دنیا کے سب سے اہم مسئلہ پر خاموشی ہے۔پوری امت کوپاکستان سے امیدیں ہیں، ایٹمی طاقت اور پروفیشنل آرمی کے ہوتے ہوئے پاکستان کو چاہیے تھا کہ مسئلہ فلسطین پر پروایکٹو کردار ادا کرتا، او آئی سی کی جانب سے بھی قراردادوں کے علاوہ کوئی اقدام سامنے نہیں آیا۔

ان حالات میں بحیثیت مسلمان اور انسان ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اہل فلسطین کا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی گزشتہ ڈیڑھ برس مقدور بھر کاوشیں کررہی ہے کہ فلسطین پر قومی اور عالمی سطح پر بیداری پیدا کی جائے، اسی سلسلہ میں کل ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز جمعہ کے بعد جلوس نکالے جائیں گے، عوام سڑکوں پر آئیں گے اور اہل فلسطین کے حق میں آواز بلند کریں گے۔

لاہور میں مسجد شہداء کے سامنے سے مارچ کا آغاز ہوگا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سوشل میڈیا پر رپورٹس گردش کررہی ہیں اور ملک میں ایک خاص قسم کی لابی بھی مسلسل ایکٹو ہے کہ اسرائیل سے راہ ورسم بڑھائے جائیں، ہوسکتا ہے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر بعض اسلامی ممالک کی جانب سے دباؤ بھی ڈالا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت ایسا کرنے کی جسارت نہ کرے، پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ فلسطین ہی واحد ریاست ہے، اسرائیل ایک ناجائز اور قابض ریاست ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، قائد اعظمؒ نے اس مسئلہ پر پالیسی بیان دیا ہوا ہے، یہی ریاست کی پالیسی ہے، اس سے انحراف قوم کو کسی صورت برداشت نہیں ہوگا۔

مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی پہلے ہی ناجائز تھی، اب اس میں مزید اضافہ کردیا گیا، اسے مسترد کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی مہنگی بجلی، گیس، ناجائز ٹیکسز کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے عید کے بعد احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں سیکیورٹی صورتحال تشویش ناک ہے، بلوچستان پر قومی پالیسی کی تشکیل کے لیے جماعت اسلامی نے کمیٹی قائم کردی ہے، آئندہ ماہ اسلام آباد میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرکے بلوچستان پر کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان بامعنی مذاکرات کریں، لڑائی سے دونوں ممالک کے دشمنوں کا فائدہ ہوگا، افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کی وجوہات تلاش کرکے ان کا سدباب کرنا ہوگا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جماعت اسلامی نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

ہمارے بغیردنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی، امریکی صدرکا دعوی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بغیر دنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے فیڈرل ریزرو بینک کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے ساتھ ٹیرف ڈیل سے امریکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا، ہماری پالیسی کے نتیجے میں یورپی یونین نے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلک ہوگن کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ایک اچھے دوست کو کھو دیا، ہوگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطین پر بھارت کی نمایاں مسلم تنظیموں اور سول سوسائٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری
  • ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے بیان کو مسترد کر دیا
  • ہمارے بغیردنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی، امریکی صدرکا دعوی
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • میاں اظہر مرحوم وضع داری کی سیاست کرتے تھے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی سرحد پار کرتے ہوئے 33 غیر ملکی گرفتار
  • فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
  • سید یوسف رضا گیلانی سے نیپال کی سفیر ریتا دھیتال کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری، پیٹرولیم لیوی مزید 10روپے تک بڑھانے پر غور
  • پیٹرول مزید مہنگاکرنےکی تیاری، لیوی 10 روپے تک بڑھانے پر غور