بالی ووڈ کوئین کاجول نے فلم غدر انہیں آفر ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔ 

کہا جاتا ہے کہ بلاک بسٹر فلم غدر امیشا پٹیل سے پہلے کسی اور بالی ووڈ اداکارہ کو آفر ہوئی تھی اور وہ اداکارہ کوئی اور نہیں ورسٹال اسٹار کاجول تھیں تاہم اب کاجول نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس خبر کو افواہ قرار دے دیا ہے۔

کاجول نے کہا کہ انہیں بہت سی فلمیں آفر ہوئیں جنہیں انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا ان فلموں میں سے اکثر ہٹ ہوئی اور کچھ ناکام بھی رہیں تاہم فلم غدر کیلئے انہیں کبھی کوئی آفر نہیں ملی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ سنی دیول کے ساتھ ماضی کی بلاک بسٹر غدر ہو یا حالیہ دنوں میں ریلیز ہونے والی فلم غدر 2، دونوں ہی امیشا پٹیل کو آفر ہوئیں تھیں اور انہوں نے ہی اس میں کام کیا ہے۔

یاد رہے کہ غدر 2 نے سنیما گھروں میں شاندار انٹری دی اور سالوں بعد ایک مرتبہ پھر سنی دیول اور امیشا پٹیل کو ایک ساتھ بطور جوڑی مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امیشا پٹیل فلم غدر

پڑھیں:

قاسم، سلیمان نے چند دن پہلے پاکستان کے ویزے کیلئے درخواست دی تھی، علیمہ خان

فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان  کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چند روز قبل قاسم اور سلیمان نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ویزے کے لیے درخواست دی تھی۔

اپنے بیان میں علیمہ خان نے کہا کہ سفیر نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں اسلام آباد میں وزارتِ داخلہ سے منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قاسم، سلیمان نے چند دن پہلے پاکستان کے ویزے کیلئے درخواست دی تھی، علیمہ خان
  • سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام فائرنگ سے جاں بحق
  • کراچی میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام قاتلانہ حملے میں جاں بحق، وزیر داخلہ کا نوٹس
  • صبا قمر اچانک طبعیت بگڑنے پر آئی سی یو میں داخل
  • پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرادیا، صائم مین آف دی میچ قرار
  • جج صاحب 25 کروڑ عوام پر جو دہشت گردی کر کے قبضہ کیا گیا، انہیں کیا سزا دیں گے؟
  • مشعال یوسفزئی کا پی ٹی آئی میں سیاسی سفر، صرف 2 سالوں میں صوبائی کابینہ سے سینٹ کیسے پہنچیں؟
  • اسکوئیڈ گیم اسٹار کو ہراسانی کے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا
  • عائشہ خان اور حمیرا سے قبل شوبز کی کونسی مشہور شخصیت کی لاش فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی؟
  • عمران خان کو جیل سے باہر لانے کیلئے فی الحال امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں ، یہ ایک واحد راستہ ہے: قاسم خان