پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ’عبیر گلال‘، جس کی ریلیز پہلگام واقعے کے بعد مؤخر کر دی گئی تھی، اب بالآخر اس کی نئی ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

یہ فلم اصل میں 9 مئی کو سینما گھروں میں پیش کی جانی تھی، مگر 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد اس کی ریلیز غیر معینہ مدت تک روک دی گئی تھی اور خدشہ تھا کہ شاید یہ فلم کبھی بھی ریلیز نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ’فواد خان کی فلم ریلیز نہیں ہونی چاہیے‘، پہلگام حملے کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکار کے خلاف احتجاج

رپورٹس کے مطابق اس فلم کو ’آبیر گلال‘ کے نام سے 29 اگست کو دنیا بھر میں تھیٹرز میں ریلیز کیا جائے گا۔ لیکن فلمی حلقوں کا ماننا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کے خلاف موجودہ مخالفت کے پیش نظر، یہ فلم بھارت میں باضابطہ طور پر ریلیز ہونے کا امکان نہیں رکھتی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’عبیر گلال‘ کے پروڈیوسرز نے بھی وہی طریقہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے جو ’سردار جی 3‘ کے لیے اپنایا گیا تھا۔ اس فلم میں دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر شامل تھیں، اور بھارت میں ریلیز نہ ہونے کے باوجود فلم نے بیرونِ ملک شاندار بزنس کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان بالی ووڈ میں واپسی پر کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

اسی طرح ’چل میرا پُت 4‘، ایک اور پنجابی فلم ہے جو بھارت سے باہر ریلیز کی گئی اور وہ بھی بڑی ہٹ ثابت ہوئی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا ’آبیر گلال‘ بھی وہی راستہ اختیار کرتے ہوئے عالمی سطح پر کامیاب ہو پاتی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ پہلگام حملے سے پہلے، ’عبیر گلال‘ کی تشہیر زور و شور سے جاری تھی۔ فلم کا میوزک لانچ 19 اپریل کو دبئی کے گلوبل ولیج میں ہوا تھا، جسے مداحوں اور میڈیا کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی۔ تاہم، حملے کے صرف دو دن بعد صورتحال بدل گئی اورساریگاما نے گانوں اور ٹیزر کو یوٹیوب اور انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ دلجیت دوسانجھ سردار جی 3 عبیر گلال فواد خان ہانیہ عامر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ دلجیت دوسانجھ عبیر گلال فواد خان ہانیہ عامر عبیر گلال فواد خان

پڑھیں:

نوواک جوکووچ نے ٹینس میں تاریخ رقم کردی، لورینزو موسیتی کو شکست

ATHENS:

سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے یونان میں ہیلینک چیمپیئن شپ کے فائنل میں اٹلی کے کھلاڑی لورینزو موسیتی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے کر  اے ٹی پی ٹور کے معمر ترین چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اور 101 واں ٹائٹل جیت لیا۔

یونان کے شہر ایتھنز میں کھیلے گئے ہیلینک چیمپیئن شپ کے فائنل میں 38 سالہ جوکووچ نے اطالوی کھلاڑی لورینزو موسیتی کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-3، 7-5 سے شکست دے کر اے ٹی پی ٹور میں اپنا 101واں ٹائٹل حاصل کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہا اور اس دوران پہلی بار جوکووچ نے موسیتی کے خلاف ہارڈ کورٹ پر ایک سیٹ کھویا تاہم جوکووچ نے دوسرے سیٹ میں واپسی کی اور نیٹ کے قریب ایک کراس کورٹ ڈراپ شاٹ کھیلتے ہوئے پوری طرح اسپلٹس کیے، جس پر تماشائیوں نے انہیں خوب داد دی۔

جوکووچ کو آخر تک سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا جب فیصلہ کن سیٹ میں اس وقت ڈرامائی صورت حال پیدا ہوئی جب تھکے ہوئے جوکووچ 5-4 پر ٹائٹل کے لیے سرو کرتے ہوئے اپنی سروس گنوا بیٹھے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور پھر بھرپور انداز میں واپسی کرتے ہوئے موسیتی کو شکست دے دی۔

نوواک جوکووچ نے میچ جیت کر راجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہارڈ کورٹ پر اپنا ریکارڈ 72واں ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

سربیا کے اسٹار جیت کے بعد تھکے ہوئے نظر آئے اور بھرپور انداز میں جشن نہیں منا سکے لیکن 23 سالہ موسیتی کو گلے لگانے کے بعد خوشی کے عالم میں اپنا ٹی شرٹ پھاڑ کر جیت کا جشن منایا۔

 

میچ میں کامیابی کے بعد جوکووچ نے کہ یہ ایک ناقابل یقین مقابلہ تھا، تقریباً تین گھنٹے جسمانی طور پر بہت سخت اور تھکا دینے والا میچ تھا اور لورینزو نے واقعی بہت اچھا کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میچ کسی کے بھی حق میں جا سکتا تھا اس لیے اُس کی عمدہ کارکردگی پر مبارک باد اور مجھے خود پر فخر ہے کہ میں یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوا۔

اے ٹی پی ٹور کی اس اہم کامیابی کے بعد مجموعی فہرست میں اب جوکووچ کے ٹائٹلز کی دوڑ میں راجر فیڈرر سے صرف دو قدم پیچھے ہیں جبکہ سرفہرست  جمی کونرز ہیں جنہوں نے 109 ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔

لورینزو موسیتی نے کہا کہ نوواک جوکووچ ہر بار جب میں آپ کے ساتھ کورٹ پر اترتا ہوں تو یہ میرے لیے ایک سبق ہوتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کرکٹ میں نئی تاریخ رقم: بھارتی بلے باز کا لگاتار 8 چھکے مار کر عالمی ریکارڈ
  • نوواک جوکووچ نے ٹینس میں تاریخ رقم کردی، لورینزو موسیتی کو شکست
  • پشپا اسٹارز رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
  • شمالی کوریا کی خواتین فٹبال ٹیم نے چوتھی بار ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کردی
  • انوشکا شرما سات سال بعد اسکرین پر واپسی کیلئے تیار
  • کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی
  • بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
  • مائیکل جیکسن کی بائیوپک کا پہلا ٹریلر ریلیز، موسیقی کے بادشاہ کا کردار کون نبھا رہا ہے؟
  • جماعت اسلامی کا اجتماع عام ملکی تاریخ کا بڑا اجتماع ہو گا‘ طارق سلیم
  • رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی